Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان میں کسی دریا،کینال،جھیل یا نالے میں اب صاف پانی موجود نہیں؛ سردار محمد طارق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان میں کسی دریا،کینال،جھیل یا نالے میں اب صاف پانی موجود نہیں؛ سردار محمد طارق
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں کسی دریا،کینال،جھیل یا نالے میں اب صاف پانی موجود نہیں؛ سردار محمد طارق

Published September 17, 2025
Tags: Featured پاکستان میں صاف پانی کہیں میسر نہیں پاکستان واٹر پارٹنرشپ (PWP) کے زیرِ اہتمام صاف پانی کے حوالے سے ایک انتہائی مشکل پروجیکٹ ورکشاپ کے اغراض و مقاصد
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پائیدار ترقی کے ہدف (SDG) 6.6.1 پر قومی اسٹیک ہولڈرز کی پہلی ایک روزہ ورکشاپ جو پانی سے متعلق ماحولیاتی نظام میں ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کرتی ہے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام،حکومت پاکستان سمیت عالمی اداروں کے تعاون سے پاکستان واٹر پارٹنرشپ (PWP) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سرکاری عہدیداروں، ماہرین، محققین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔وراکشاپ میں پاکستان کو درپیش بڑھتے ہوئے پانی کے ماحولیاتی چیلنجز پر غور و خوض کیا۔پاکستان واٹر پارٹنرشپ کے کنٹری کو آرڈینیٹر محمد اویس پاکستان واٹر شپ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی جب ڈاکٹر طہ شبیر نے پاکستان واٹر پارٹنر شپ کی سرگرمیوں پر مبنی ڈاکومینٹری پیش کی۔پانی کے مسائل پر ہونے والی اس ورکشاپ میں منسٹری آف کلائیمٹچینج کی سینئر جوائنٹ سیکریٹری سمیرا شیخ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پاکستان واٹر پارٹنرشپ کے چیئرمین سردار محمد طارق نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ 6.6.6.1صاف پانی کے حوالے سے ایک انتہائی مشکل پروجیکٹ ہے کیوں کہ پاکستان میں صاف پانی کہیں میسر نہیں ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ پانی کو آلودہ کرنے میں گھریلو کچرا،صنعتی کچرا اور زرعی کچرا سب سے اہم کردار کے حامل ہیں۔سردار طارق کا کہنا تھا پاکستان میں کسی دریا،کینال،جھیل یا نالے میں اب صاف پانی موجود نہیں ہے ہم نے اپنے صاف پانی کے تمام ذخائر کو آلودہ کر دیا ہے۔

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے ذیلی ادارے گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر (GCISC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایم عارف گوہیر نے کہا کہ پاکستان واٹر پاٹنرشپ، حکومت پاکستان اور عالمی اداروں کے تعاون سے ہونے والی ایس ڈی جیز 6.6.1 کییہ ورکشاپ پانی کے مسائل اور ان کے حل تلاش کرنے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بدقسمتی سے ابھی تک پانی کیمسائل کو حل نہیں کر سکے ہیں اور ریموٹ ایریا میں صاف پانی اب تک ایک خواب ہے جو ہر فرد کا بنیادی حق ہے، یہ ہمارے لیے بہت بڑا چیلینج ہے جو کہ موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں اور بھی زیادہ پیچیدہ ہو چکا ہے۔عارف گوہیر کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام،گلوبل واٹر پاٹنرشپ اور پاکستان واٹر پاٹنر شپ سمیت تمام عالمی اداروں کے تعاون سے ہونے والی ان ورکشاپس کے ذریعے جو تجزیاتی رپورٹ ہمارے سامنے آئے گی وہ یقینا ہمارے پانی کے مسائل حل کرنے میں معاون و مدد گا ر ثابت ہو گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر اوکاشا نے اعداد و شمار کے ذریعے اپنی تفصیلی ٹیکنیکل پریزینٹیشن میں کہا کہ پاکستان میں صاف پانی کے متعدد ایکو سسٹم موجود ہیں جن میں گلیشئر،دریا جھیلیں، ریزروائرز اور دیگر شامل ہیں اور اس حوالے سے ہمارے لیے چیلنجز اور مواقع دونوں موجود ہیں اور اس کا سب سے اہم حصہ ہدف 6ہے جس کا مقصد صفائی اور سینتشن کی سہولیات ہر فرد کو مہیا کرنا ہے۔انھوں نے پانی کی مقدار، معیار اور جغرافیائی پھیلاؤ سے متعلق اشاریوں کی وضاحت کی اور پاکستان، ملاوی اور پیرو میں مستقبل کے کیس اسٹڈیز پر بھی روشنی ڈالی۔

ایس ڈی جی 6.6.1کی فوکل پرسن قرۃ العین قمر نے اس موقع پر اپنی پریزینٹیشن کے ذریعے بتایا کہ صاف پانی کے ذرائع ہمارے اور نیچر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس ہدف کا مقصد پانی سب کے لیے ہے اور اس کو محفوظ رکھنے کا ہے،پاکستان میں تیرہ ہزار سے زائد گلشیئر موجود ہیں جو کہ ساٹھ سے ستر فیصد تک انڈس ریور کے فلو کا ذریعہ بھی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس نیشنل واٹر پالیسی کے ساتھ اور بھی کئی ریگولیشن موجود ہیں جن اک براہ راست تعلق ایس دی جی 6.6.1سے بنتا ہے۔

شرکاء نے اہم مسائل کی نشاندہی کی جن میں چولستان میں مسلسل پانی کی کمی، کراچی میں شہری پانی کے نقصانات اور پنجاب میں آرسینک آلودگی شامل ہیں۔ انہوں نے درست زمینی پانی کے اعداد و شمار، بہتر آبی حکمرانی، اور ماحولیاتی ذرائع ابلاغ و کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کو تحفظ کی حکمت عملیوں میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تشویش کا اظہار اس بات پر بھی کیا گیا کہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں تاخیر، اہم خطوں میں طویل خشک سالی، اور دریاؤں و نہروں کی بگڑتی حالت صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔ مجوزہ حل میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنا، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر، تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کی بحالی، اور خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں نہری نظام کے پھیلاؤ کو شامل کیا گیا۔

TAGGED:Featuredپاکستان میں صاف پانی کہیں میسر نہیںپاکستان واٹر پارٹنرشپ (PWP) کے زیرِ اہتمامصاف پانی کے حوالے سے ایک انتہائی مشکل پروجیکٹورکشاپ کے اغراض و مقاصد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تھرپارکر: اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز کی شرح 50 فیصد سے بڑھ گئی
Next Article FIA کی ریڈ بک جاری،143 انسانی اسمگلرز میں‌ 100 پنجاب، 25 اسلام آباد اور 10 کراچی سے وابستہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ویلنٹائن ڈے کو سندھ میں”سندھ سے محبت” کے طور پر منایا گیا

کراچی (ویب ڈیسک): محبت کے عالمی دن کو سندھ میں "دھرتی سے محبت- سندھ سے محبت" کے طور پر منایا…

February 15, 2023
کھیل

بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ (اسپورٹس ڈیسک): بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان…

September 26, 2024
پاکستان

24 نومبرکو ہم وہی کرینگے جو دہشتگردوں کے خلاف کرتے ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ24 نومبرکو ہم وہی کریں گےجو دہشتگردوں کےخلاف کرتے ہیں۔لاہور…

November 20, 2024
دنیا

مظاہرین کا سپریم کورٹ کا گھیراؤ، بنگلا دیش کے چیف جسٹس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکا (ویب‌ڈیسک): مظاہرین کے الٹی میٹیم کے پیش نظر بنگلا دیش کے چیف جسٹس عبیدالحسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ…

August 10, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?