Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپریم کورٹ: جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سپریم کورٹ: جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار
پاکستان

سپریم کورٹ: جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار

Published September 30, 2025
Tags: Featured اسلام آباد ہائی کورٹ کے 16 ستمبر کے فیصلے کو کالعدم جج کو عدالتی کام سے نہیں روکا جا سکتا جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ عدالتی امور سے روکنے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی امور سے روکنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 16 ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، گزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے اس فیصلے کی معطلی کا حکم دیا تھا۔منگل کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل پانچ رکنی آئینی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کی درخواست پر سماعت کی۔گزشتہ روز کی سماعت میں عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے تھے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ’کسی جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی کام سے نہیں روکا جا سکتا‘۔

اس پر جسٹس امین الدین خان نے مدعا علیہ میاں داؤد سے رائے پوچھی، جواب میں میاں داؤد نے کہا کہ ’میری بھی یہی رائے ہے، کسی جج کو عدالتی کام سے نہیں روکا جا سکتا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کسی جج کو ان کے فرائض سے روکنے والے حکم کا دفاع نہیں کیا جا سکتا‘۔

آئینی بینچ نے نوٹ کیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات موجود ہیں، اور ہدایت کی کہ عدالت ’پہلے رِٹ پٹیشن پر کیے گئے اعتراضات پر فیصلہ کرے‘۔

واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق ایک شکایت جولائی 2023 میں سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرائی گئی تھی، جبکہ ان کی تقرری کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست رواں برس اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی، معاملہ اُس خط کے گرد گھومتا ہے جو پچھلے سال سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا تھا، جس میں مبینہ طور پر کراچی یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جج کی قانون کی ڈگری کا ذکر تھا۔

ایک غیر معمولی پیش رفت میں 16 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کردیا تھا۔

19 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سپریم کورٹ میں خود پیش ہو کر اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا، انہوں نے استدعا کی تھی بطور جج کام سے روکنے کا حکم کالعدم اور معطل کیا جائے اور ڈویژن بینچ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف 7 درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی تھیں۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد ہائی کورٹ کے 16 ستمبر کے فیصلے کو کالعدمجج کو عدالتی کام سے نہیں روکا جا سکتاجسٹس طارق محمود جہانگیریسپریم کورٹعدالتی امور سے روکنے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ICC ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آج سے انڈیا میں شروع: پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے
Next Article کوئٹہ میں زرغون روڈ کےقریب دھماکا، جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مذہبی جذبات بھڑکانے جیسے واقعات کا تسلسل اظہارکا نہیں بلکہ شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت…

July 21, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی: واٹر بوڑد کی نااہلی، بفرزون میں ٹوٹی ہوئی ہ واٹر لائن سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی ضائع

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں پانی کا بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جس کی بدولت شہریوں…

July 19, 2025
پاکستان

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 7 سے 9 جون کے درمیان پیش کرنے کی تجویز

(ویب ڈیسک):اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کی 7 تاریخ کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے…

May 28, 2024
دنیاصحت

برطانیہ:کورونا سے نامناسب طریقے سے نمٹنے کےسبب زائد اموات ہوئیں؛ کورونا انکوائری رپورٹ

لندن (ہیلتھ ڈیسک): برطانیہ میں کورونا وبا سے نامناسب طریقے سے نمٹنے کے سبب زائد اموات ہوئیں اور معاشی نقصان…

July 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?