Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کم عمری کی شادی باطل نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی 15سالہ لڑکی کو شوہر کیساتھ رہنے کی اجازت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کم عمری کی شادی باطل نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی 15سالہ لڑکی کو شوہر کیساتھ رہنے کی اجازت
پاکستان

کم عمری کی شادی باطل نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی 15سالہ لڑکی کو شوہر کیساتھ رہنے کی اجازت

Published October 1, 2025
Tags: 15 سالہ لڑکی کو شوہر Featured اسلام آباد ہائی کورٹ شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت کم عمری کی شادی شریعت میں باطل نہیں مدیحہ بی بی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سالہ لڑکی کو شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ کم عمری کی شادی شریعت میں باطل نہیں، مگر قانون کے تحت جرم ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سالہ لڑکی کی شوہر کے ساتھ رہنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مدیحہ بی بی نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں والدین کے پاس نہ جانے اور شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی ، کرائسز سینٹر میں قیام کے دوران بھی لڑکی اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کے موقف پر قائم رہی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگرچہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے، لیکن اسلام آباد چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025 کے تحت 18 سال سے کم عمر میں شادی جرم ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ نکاح نامے میں دلہن کی عمر تقریباً 18 سال درج کی گئی جبکہ نادرا ریکارڈ کے مطابق عمر 15 سال ہے، عدالتی فیصلے میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 1929، مسلم فیملی لاز آرڈی نینس 1961 کے حوالہ جات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں سفارشات دیتے ہوئے اس کی کاپی تمام متعلقہ وزارتوں اور فیملی کورٹس ججز کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے مئی 2025 میں خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ارسال کردہ ’امتناع ازدواجِ اطفال بل 2025’ اور قومی اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ ’کمسنی کی شادی کے امتناع کا بل’ غیر اسلامی قرار دے دیا تھا۔

چیئرمین ڈاکٹر علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کونسل نے قرار دیا تھا کہ عمر کی حد مقرر کرنا، اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی قرار دینا اور اس پر سزائیں مقرر کرنا اسلامی احکام سے مطابقت نہیں رکھتا، تاہم كونسل نے كمسنی کی شادیوں کی حوصلہ شكنی پر زور دیتے ہوئے اس بل كو مسترد کردیا تھا۔

كونسل کا کہنا تھا كہ اس بل كو قومی اسمبلی یا سینیٹ کی طرف سے غور کے لیے ارسال نہیں کیا گیا۔

کونسل نے رائے دی تھی کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نکاح کو غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنا چاہیے، جہیز کے حوالے سے کونسل نے واضح کیا کہ لڑکی والوں پر سامان دینے کے لیے زور زبردستی کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور لڑکے والوں کی جانب سے مطالبات بھی درست نہیں۔

TAGGED:15 سالہ لڑکی کو شوہرFeaturedاسلام آباد ہائی کورٹشوہر کے ساتھ رہنے کی اجازتکم عمری کی شادی شریعت میں باطل نہیںمدیحہ بی بی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انڈونیشیا؛ نمازِ ظہر کے دوران مدرسے کی عمارت گرگئی؛ 150 سے زائد بچے دب گئے
Next Article برطانوی سائنسدانوں کیجانب سے خودکارصفائی رکھنے والا رنگ ایجاد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

کولی ول اوپن اسکواش: پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز ملائشیا کے کھلاڑٰ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے

ٹیکساس- امریکا (اسپورٹس ڈیسک): پاکستانی اسکواش پلیئر احسن ایاز نے سیمی فائنل میں ملائشیا کے کھلاڑی کو شکست دیکر کولی…

September 1, 2024
کاروبار

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازمیں‌ہی ڈالرمہنگا ہوگیا

کراچی (نجات نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ…

January 9, 2023
پاکستان

کراچی سے لاپتا صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے

(ویب ڈیسک ):کراچی سے لاپتا ہونے والے معروف صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔جیونیوز سے گفتگو میں…

July 28, 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(ویب‌ڈیسک): شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان…

March 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?