Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ: گزشتہ 10 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 2 لاکھ سے زائد کیسز
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
ٹائیفائیڈ کیسز
Nijat News > تازہ ترین > سندھ: گزشتہ 10 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 2 لاکھ سے زائد کیسز
تازہ ترینصحت

سندھ: گزشتہ 10 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 2 لاکھ سے زائد کیسز

Published December 17, 2022
Tags: Featured اینٹی بائیوٹک بیکٹریل انفیکشن ڈرگ رزسٹنٹ ٹائیفائیڈ
Share
SHARE

سندھ میں رواں سال باالخصوص گزشتہ 4 ماہ کے دوران ٹائیفائیڈ کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کراچی میں بیکٹریل انفیکشن کے کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے، جن میں 70 سے 80 فیصد بڑے پیمانے پر ڈرگ رزسٹنٹ ٹائیفائیڈ (ایکس آر ڈی) کے کیسز ہیں، ٹائیفائیڈ کا علاج بہت مشکل ہے کیونکہ یہ عام طور پر استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹک میں رکاوٹ پیدا کرسکتے ہیں، اس طرح پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا تھا کہ ’کراچی میں رواں سال ٹائیفائیڈ کے کیسز میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹائیفائیڈ کی صورتحال انتہائی خراب ہوگی کیونکہ ان علاقوں میں پہلے ہی کئی بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کے خلاف حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن مہم کے بعد ٹائیفائیڈ کے کیسز میں کافی کمی دیکھنے میں آئی تھی’۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ٹائیفائیڈ کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے خصوصی ویکسی نیشن مہم کی ضرورت ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں کے حوالے سے ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا تھا کہ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن ان علاقوں میں بے گھر افراد کو پناہ گاہ فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سیلاب زدگان کے لیے گھروں کی تعمیر کرنے پر توجہ دے رہے ہیں کیونکہ سیلاب زدہ علاقوں کی مدد کو یقینی بنانے میں ہمیں دشواری کا سامنا کرنا ہے۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری میں 14 ہزار 475 ٹائیفائیڈ کے کیسز رپورٹ ہوئے، فروری میں 16 ہزار 190، مارچ میں 17 ہزار 637، اپریل میں 16 ہزار 654 کیسز، مئی میں 18 ہزار 256 کیسز، جون میں 18 ہزار 884، جولائی میں 18 ہزار 327، اگست میں 23 ہزار 796، ستمبر میں 34 ہزار 462 اور اکتوبر میں 29 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مجموعی طور پر سال جنوری سے لے کر اکتوبر تک 2 لاکھ 7 ہزار 763 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹائیفائیڈ کیسز کے سب سے زیادہ ہاٹ اسپاٹ علاقے میر پور خاص، سانگھڑ، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، دادو، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹہ اور کورنگی شامل ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عبدالغفور شورو سیلاب زدہ علاقوں کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ اب بھی کئی علاقوں اور سڑکوں میں پانی موجود ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں، لیکن ٹائیفائیڈ کے حوالے سے ہمیں شدید تشویش ہے کیونکہ اس کا علاج بہت مشکل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے علاج کے لیے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ٹریننگ ڈاکٹر بھی موجود ہیں۔

TAGGED:Featuredاینٹی بائیوٹکبیکٹریل انفیکشنڈرگ رزسٹنٹ ٹائیفائیڈ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکا میں مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص امریکا میں سالانہ 74 لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص کا انکشاف
Next Article usd to pkr کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکر 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں 300 ارب کی اسمگلنگ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ…

September 1, 2023
پاکستان

IMF انصاف نہیں کررہا، پاکستان کو بدترین بحران کا سامنا ہے،بلاول

کراچی (ویب ڈیسک): وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پاکستان کے منصفانہ انداز…

March 11, 2023
پاکستانتازہ ترین

جلد الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے؛ چوہدری شجاعت

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے جب…

December 19, 2022
دنیا

جوبائیڈن مستقبل داؤ پر لگ گیا:بیٹے پر فردِ جرم عائد؛ 10 سال قیدکا امکان

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر 3 الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر…

September 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?