Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سی ٹی ڈی کے پی کے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، رپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سی ٹی ڈی کے پی کے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، رپورٹ
پاکستانتازہ ترین

سی ٹی ڈی کے پی کے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، رپورٹ

Published December 19, 2022
Tags: Featured سی ٹی ڈی دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا قومی اداروں کی رپورٹ
Share
SHARE

قومی اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا اور صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے حملوں کو نہیں روک سکتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا مسائل کی آماج گاہ بن گیا ہے، افرادی قوت اور وسائل موجود نہیں، قومی اداروں نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخواکی تنظیم نو اور وسائل کی فراہمی اور تربیت کے اقدامات کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے حملوں کو روکنا ممکن نہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ’پی ایس پی‘ رینک کے سینیئر افسران کی شدیدکمی ہے، ایس ایس پی رینک کا صرف ایک افسر ڈی آئی جی کے طور پرکام کررہا ہے، اس کے مقابلے میں سی ٹی ڈی پنجاب کے پاس 15 سے 18 ایس ایس پی رینک کے افسران اور 2 ڈی آئی جی ہیں، ایک برس کے دوران پنجاب میں دہشت گردی کے 3 واقعات ہوئے جب کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 300 واقعات ہوئے اور بھاری جانی نقصان ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا اور عمران خان کی وزارت عظمیٰ کےدوران کئی بار قومی اداروں نے خبردار کیا تھا لیکن باربار کی یقین دہانیوں کے باوجود اس ضمن میں کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، سی ٹی ڈی پنجاب کے پاس’ریوارڈ فنڈ‘ میں 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم موجود ہے جب کہ خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی کے پاس ڈھائی کروڑ روپےکی رقم ہے اور سی ٹی ڈی شہداء پیکج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 150 فیصد کا فرق ہے۔

قومی اداروں کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کو کوئی مراعات حاصل نہیں، خیبر پختونخوا میں شہداء پیکج کے لیے بھی مناسب رقوم دستیاب نہیں، سی ٹی ڈی پنجاب اور سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی تنخواہوں میں 70 فیصد کا فرق ہے، خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی کےاہلکاروں کی رہائش کا بھی کوئی بندوبست نہیں۔

TAGGED:Featuredسی ٹی ڈی دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتاقومی اداروں کی رپورٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فیفا ورلڈکپ فائنل: فرانس کو شکست ، ارجنٹینا عالمی چیمپئن بن گیا
Next Article جلد الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے؛ چوہدری شجاعت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

بشنوئی گروپ پھر میدان میں‌آگیا: “جو سلمان خان کیساتھ کام کرے گا، زندہ نہیں رہے گا”

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروہ نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نشانہ…

August 12, 2025
پاکستان

سپریم کورٹ کےلارجر بینچ کوتحلیل کیا جائے، قومی اسمبلی میں قراردادمنظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی…

April 13, 2023
پاکستانصحت

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا چھٹا کیس سامنے آگیا، دبئی سے آنیوالے شخص میں‌وائرکس کی تشخیص

پشاور (ہیلتھ ڈیسک): مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے ایم پاکس کے چھٹے کیس کی تصدیق کردی۔مشیر صحت احتشام…

November 30, 2024
پاکستان

انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں،نہ حکومت کا حصہ بنیں گے نہ ہی وزیراعظم کو ووٹ دینگے، فضل الرحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جے یو آئی نے الیکشن کے انتخابی نتائج پر سوالات اٹھاتے ہوئے نتائج مسترد کردیے، احتجاجی…

February 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?