Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غذا میں غلطیوں سے دماغ کو نقصان پہنچتا ہے؛ نئی تحقیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > غذا میں غلطیوں سے دماغ کو نقصان پہنچتا ہے؛ نئی تحقیق
تازہ ترینصحت

غذا میں غلطیوں سے دماغ کو نقصان پہنچتا ہے؛ نئی تحقیق

Published December 20, 2022
Tags: Featured پوٹاشیم کا استعمال دماغی صحت کے لیے بہترین ڈیمینشیا اور الزائمر امراض کا خطرہ
Share
SHARE

دماغی تنزلی کا باعث بننے والا مرض ڈیمینشیا دنیا بھر میں تیزی سے عام ہورہا ہےاور ایک تخمینے کے مطابق عالمی سطح پر ساڑھے 5 کروڑ سے زیادہ افراد میں اس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

ڈیمینشیا کے شکار افراد میں یادداشت سے محرومی، زبان کے مسائل اور دماغی افعال بہت زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک عام غذائی عادت ڈیمینشیا کا شکار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ڈیمینشیا کا ابھی کوئی علاج موجود نہیں، اسی لیے ابتدائی مرحلے میں اس کی تشخیص اور علامات کو کنٹرول کرنا بہت اہم ہوتا ہے۔

سابقہ تحقیق رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ طرز زندگی کے عناصر بشمول غذا، نیند اور ورزش دماغی افعال کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

چین میں ہونے والی اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ غذا میں نمک کا زیادہ استعمال یادداشت کے مسائل کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ غذائی پوٹاشیم کی زیادہ مقدار کے استعمال سے دماغی افعال کو درست رکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔

نمک اور پوٹاشیم دونوں ایسے غذائی جز ہیں جو صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ نتائج کو دیکھتے ہوئے ہم تجویز کرتے ہیں کہ غذا میں نمک کا استعمال کم کیا جانا چاہیے جبکہ پوٹاشیم کے استعمال کو بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کے نتائج کے مطابق پوٹاشیم دماغی افعال کے لیے بہت مفید غذائی جز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق میں یہ تعین کیا جائے گا کہ درمیانی عمر میں کتنی مقدار میں نمک اور پوٹاشیم کا استعمال دماغی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Global Transitions میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نمک کے زیادہ استعمال سے دماغی خلیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نمک کے زیادہ استعمال سے ایک پروٹین tau میں کیمیائی تبدیلی آتی ہے جس کے باعث یہ دماغ میں اکٹھا ہونے لگتا ہے۔

دماغ میں اس پروٹین کے اجتماع سے ڈیمینشیا اور الزائمر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس کے مقابلے میں پوٹاشیم دماغی افعال کو درست رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

TAGGED:Featuredپوٹاشیم کا استعمال دماغی صحت کے لیے بہترینڈیمینشیا اور الزائمر امراض کا خطرہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article طالبان پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو روکیں: انتونیو گوتریس
Next Article شاہین آفریدی کو گھر میں بولنگ کے گُر سکھانے والا استاد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بشام خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی: رپورٹ کمیٹی کو پیش

پشاور (ویب ڈیسک): محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے بشام خودکش دھماکے کی رپورٹ جوائنٹ کمیٹی کو…

April 1, 2024
پاکستان

مغربی میڈیا اسرائیلی مظالم کادفاع کررہا ہے،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکٹر نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا اسرائیلی مظالم کا دفاع کررہا ہے۔اسلام…

November 15, 2023
کاروبار

گاڑیاں ہوئیں پھر سے مہنگی:انڈس نے 12 لاکھ روپےاضافہ کردیا

کراچی (ویب ڈیسک): انڈس موٹر کمپنی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کی غیر مستحکم صورتحال،…

January 15, 2023
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کابلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا حکم

اسلام آباد (نجات نیوز): اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں…

December 30, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?