Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کے بجائے کراچی میں‌ہوگا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کے بجائے کراچی میں‌ہوگا
تازہ ترینکھیل

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کے بجائے کراچی میں‌ہوگا

Published December 24, 2022
Tags: Featured پاکستان اور نیوزی لینڈ، دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں شیڈول،
Share
SHARE

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملتان میں شیڈول سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث ملتان سے منتقل کردیا گیا۔

ملتان سمیت پورا صوبہ پنجاب اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے آمد و رفت کے مسائل کے ساتھ ساتھ میچز کے انعقاد میں بھی شدید مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

جنوری میں شہر میں مزید دھند اور اسموگ کا امکان ہے جس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں میچ کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔

ابھی تک دوسرے میچ کے وینیو کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن ممکنہ طور پر سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی بھی کراچی کو ہی دی جا سکتی ہے جو 26 دسمبر سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی بھی میزبانی کرے گا۔

ملتان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی تھی اور وہاں دھند یا خراب روشنی کی وجہ سے تو کھیل متاثر نہیں ہوا تھا البتہ فضا کا معیار راولپنڈی سے بھی زیادہ خراب تھا۔

انگلینڈ سے ٹیسٹ میچوں کے دوران دھند کی وجہ سے پرواز چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تھی جبکہ حدنگاہ بھی معمول کے مقابلے میں کم ہوتی تھی البتہ صبح بجے میچ شروع ہونے تک دھوپ کی بدولت دھند کا کافی حد تک ختم ہو جاتا تھا۔

ایسے میں صرف کراچی اور راولپنڈی بھی میچز کی میزبانی کے لیے سب سے بہتر وینیوز بچتے ہیں کیونکہ ملک کے بقیہ حصوں میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد کے حوالے سے مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی پر دونوں بورڈز نے مشاورت مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی اور ایک ہی وینیو پر دو ٹیسٹ کرائے جانے پر کیوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی رضامندی کے بعد اب سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں موسم کی صورتحال اور پروازوں میں تاخیر کے باعث ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ٹیسٹ میچ کراچی میں ہونے کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، بورڈ اب جلد میچ کی منتقلی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔دو ٹیسٹ میچوں کے بعد کراچی میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

TAGGED:Featuredپاکستان اور نیوزی لینڈ،دوسرا ٹیسٹ میچملتان میں شیڈول،
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہد آفریدی ہوں گے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر
Next Article شادی کومکمل زندگی سمجھنا درست نہیں،سجل علی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی: عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ…

September 3, 2024
دلچسپ و عجیب

آسٹریلیا میں دریافت شدہ دیوہیکل مینڈک کو ماردیا گیا

کوئنزلینڈ: آسٹریلیا کے ایک برساتی جنگل میں ایک دیوہیکل مینڈک کی دریافت نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ میڈیا…

January 22, 2023
دلچسپ و عجیب

کینوس کوفطرت کا ناقابل یقین حصہ بنانےوالامصور

ہمارے درمیان موسیقی، رقص، فوٹو گرافی اور پینٹنگ جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ناقابل یقین آرٹسٹ موجود ہیں…

January 20, 2023
صحت

اماراتی ہسپتالوں میں غزہ کے متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کریںگے؛ یو اے ای صدر

دبئی (ہیلتھ ڈیسک): متحدہ عرب امارات کے اسپتال غزہ کی پٹی پر متاثرہ ایک ہزار فلسطینی بچوں کو طبی امداد…

November 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?