کراچی (ویب ڈیسک): بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، آپ کو ہٹانے کے پیچھے وائٹ ہاؤس نہیں بلاول ہاؤس کی سازش تھی، لیکن عمران خان آصف زرداری کا کریڈٹ امریکا کو دینا چاہتے ہیں۔
گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان کو آخری وارننگ دے رہے ہیں،آئیں اورواپس پارلیمان میں بیٹھیں، پارلیمنٹ میں آؤ، اپنے آپ کو سیاسی لیڈر اور جمہوریت پسند کہتے ہوتو آؤ پارلیمان میں بیٹھو اوراپنا کام کرو، ہم نے اپوزیشن بنچزپربیٹھ کر آپ کوچارسال بھگتا اوراپنا کام کیا۔
شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ سے خطاب
“عوام جانتی ہے کہ 4 سال میں اس ملک کے ساتھ کیا مذاق کیا گیا اور عوام یہ بھی جانتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو معاشی اور خارجہ سطح پر مشکلات سے پاکستان کو نکال سکتی ہے۔”@BBhuttoZardari#SalaamBenazirBhutto
9/9 pic.twitter.com/LFYf2X0OfG
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) December 27, 2022