Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی
پاکستانتازہ ترین

کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی

Published December 28, 2022
Tags: کے الیکٹرک صارفین کے لیے نیپرا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ (نومبر) کے لیے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

میڈیائی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب نیپرا نے حکومتی سبسڈی کم کرنے کے لیے 3 ماہ کے لیے اس کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا نے سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد کے تحت تقریباً 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی تھی اور حکومت کے کسان پیکیج کے تحت زرعی صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

عوامی سماعت کے دوران نیپرا نے کہا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 0.1938 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی تاہم اعدادوشمار کی چانچ پڑتال اور شواہد کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 0.1857 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ ایک اور سماعت میں نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد کے تحت ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی لیکن لیکن شواہد کی بنیاد پر انہوں نے 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ کی کمی کا حساب لگایا جس کے نتیجے میں کے الیکٹرک کے صارفین کو نومبر 2022 کے ماہ میں ایندھن کی قیمت کی مد میں 10 ارب روپے کا ریلیف ملا۔

اطلاعات کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی وجہ ستمبر کے مقابلے گیس کی قیمتوں میں 6 فیصد کمی، آر ایل این جی کی قیمت میں 22 فیصد اور فرنس آئل کی قیمت میں 16 فیصد کمی ہے۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے نومبر میں بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کا استعمال نہیں کیا۔

کےالیکٹرک کے نومبرکیلئے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا کی سماعت ہوئی۔

پاور یوٹیلیٹی نے ایف سی اے میں 7.04 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ترجمان کےالیکٹرک

(1/3)

— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) December 27, 2022

اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک بن قاسم پلانٹ کے دو یونٹ 750 میگا واٹ بجلی پیدا کررہےہیں اور چند دنوں میں یہ پیداوار 900 میگا واٹ تک پہنچ جائے گا اس لیے پلانٹ کے مکمل طور پر شروع ہونے کے بعد آئندہ موسم گرما میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کو ایک ہفتے کے اندر بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی، کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد آئندہ ماہ جنوری میں شامل کیا جائے گا۔

TAGGED:کے الیکٹرک صارفین کے لیےنیپرانیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی ٹیسٹ تیسراروز: قومی ٹیم بابر اور سلمان کے بغیر میدان میں
Next Article استعفوں کی تصدیق: پی ٹی آئی کی ٹال مٹول، اسپیکر سے ملنے نہ آئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمران خان، بشریٰ بی بی اور علی امین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

(ویب ڈٰیسک): بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور وزیر…

November 25, 2024
پاکستانصحت

فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہوگا، سندھ اسمبلی میں بل منظور

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سندھ اسمبلی نے پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل منظورکر لیا۔پارلیمانی سیکرٹری…

July 14, 2023
پاکستان

وزیراعظم ہاؤس آج بھی ان کے ہاتھ میں ہے جن کے ہاتھ میں پہلے تھا: خورشید شاہ

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے ہر سیاسی جماعت کی خواہش ہوتی ہے…

November 10, 2023
پاکستان

نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن؛ چیئرمین نادرا 19 مئی کوطلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے…

May 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?