Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Published January 1, 2023
Tags: اسلام آباد اور نئی دہلی باہمی جوہری تنصیبات قیدیوں کی فہرستوں
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): ہر سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق پاکستانی اور بھارتی حکام نے 31 دسمبر 1988 کے معاہدے کے تحت باہمی جوہری تنصیبات اور سہولیات کے بارے میں فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ فہرستوں کے تبادلہ کا یہ عمل اسلام آباد اور نئی دہلی میں انجام پایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست باضابطہ طور پر وزارت خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔

ادھر بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو اپنے ملک کی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست فراہم کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ31 دسمبر 1988 کو طے پانے والے معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ایک دوسرے کو اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کریں گے اور بعدازاں 27 جنوری 1991 میں اس کی توثیق کی گئی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فہرستوں کے تبادلے کا سلسلہ یکم جنوری 1992 سے جاری ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اور بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فہرستوں کا بیک وقت تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں زیر حراست 705 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کی جس میں 51 سولین اور 654 ماہی گیر شامل ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے ساتھ بھارت میں 434 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی جن میں 339 سولین قیدی اور 95 ماہی گیر شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس کے علاوہ پاکستان نے اپنے 51 سولین قیدیوں اور 94 ماہی گیروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی ہے جنہوں نے اپنی متعلقہ سزا پوری کر لی ہے اور ان کی قومی حیثیت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مزید برآں 1965 اور 1971 کی جنگوں میں لاپتہ ہونے والے دفاعی اہلکاروں کو قونصلر رسائی دینے اور 56 سول قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ متنازعہ سمندری حدود اور چھوٹے ماہی گیروں کے پاس اچھے آلات کی کمی کی وجہ سے دونوں ممالک کے ماہی گیروں میں سمندری حدود تجاوز کرنا عام ہے۔ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کی گرفتاری عام ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ان کی رہائی پیچیدہ عمل ہے۔

گرفتار ماہی گیروں کی رہائی میں ایک سال یا اس سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے لیکن زیادہ تر وہ کشتیوں سے محروم ہو جاتے ہیں کیونکہ گرفتار کرنے والے حکام ان کی کشتیاں اپنے پاس رکھتے ہیں۔

TAGGED:اسلام آباد اور نئی دہلیباہمی جوہری تنصیباتقیدیوں کی فہرستوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا
Next Article پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے فیصلے پر رمیز راجا کا ردعمل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی سے لاپتا صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے

(ویب ڈیسک ):کراچی سے لاپتا ہونے والے معروف صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔جیونیوز سے گفتگو میں…

July 28, 2024
پاکستان

وزیراعظم نے 26ویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلیے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد…

October 21, 2024
پاکستانکاروبار

ملکی ادارے تباہی کے دہانےپر: PIA کے بعد ریلوے بھی مالی بحران کا شکار،ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر

لاہور - کراچی(ویب ڈیسک): قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بعد پاکستان ریلوے میں بھی مالی بحران سر اٹھانے…

October 29, 2023
پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری نے انتخابات سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے پر سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس…

April 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?