Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اعظم سواتی کی2 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے پر ضمانت منظور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اعظم سواتی کی2 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے پر ضمانت منظور
پاکستانتازہ ترین

اعظم سواتی کی2 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے پر ضمانت منظور

Published January 2, 2023
Tags: اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور
Share
SHARE

اسلام آباد (نجات نیوز): اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔

اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی ہائیکورٹس نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمے ختم کر دیے، انہوں نے جیب سے ایک کمپلینٹ نکالی اور مقدمہ بنا دیا، میں نے کبھی ایسی ایف آئی آر نہیں دیکھی جس میں ٹائم اور وقوعہ کی جگہ نا لکھی ہو۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا، جس پر بابر اعوان نے جواب دیا، جی بالکل، مجھے انہوں نے بتانا ہے کہ میرے موکل کے خلاف کیا چارجز ہیں، مقدمہ اس کیس میں واجب عمل ہی نہیں ہے تو فیئر ٹرائل کہاں سے ہو گا۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ قانون کے سامنے کوئی اچھا برا نہیں جب تک اس پر جرم ثابت نا ہو جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دینے کے لیے مزید وقت کی استدعا کر دی جبکہ عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیس کے چالان کی کیا پوزیشن ہے؟

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 24 دسمبر کو چالان جمع ہو چکا، کل تین جنوری کو سماعت ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہوں نے جرم دوبارہ کیا ہے پہلے بھی ایک کیس زیر سماعت ہے جبکہ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اعظم سواتی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سرنڈر نہیں کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پہلے خود ہی جسمانی ریمانڈ ختم کیا، کیا کوئی ٹیمپرنگ کا چانس ہے؟

عدالت نے اعظم سواتی کے وکیل سے استفسار کیا کہ جرم دوبارہ ہونے کا بتا دیں، جس پر دوران دلائل بابر اعوان نے حبیب جالب کے شعر کا سہارا لیتے ہوئے کہا

’ظلم رہے اور امن بھی ہو۔۔ کیا ممکن ہے تم ہی کہو‘

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعدازاں جسٹس عامر فاروق نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

TAGGED:اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جنوبی کوریا – امریکی فوج کی مشترکہ مشقیں، جوہری ہتھیار بھی شامل
Next Article دوسرا ٹیسٹ:کونوے کی سینچری، نیوزی لینڈ کی 6 وکٹ پر 309 رنز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر پر وزیراعظم شہباز شریف طلب کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر وزیراعظم شہباز شریف کو…

May 3, 2024
پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ کی جسٹس مسرت اور جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنیکی سفارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

May 1, 2023
تازہ تریندنیا

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 افراد شہید

غزہ (ویب ڈیسک): فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے الفخورہ اسکول پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 200…

November 18, 2023
پاکستان

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں؛ نگران وزیر اعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائيل فلسطین تنازع کا حل، دو ریاستی فارمولا…

October 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?