کراچی (نجات نیوز): سندھ بھر میں آٹے کی مہنگائی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، صوبہ بھر کی طرح اسلام کوٹ میں بھی شہریوں نے شہر کے مصروف ترین علاقے ٹاؤن موڑ پر احتجاجی دھرنا دیا . عوام نے ہاتھوں میںپلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، جبکہ ‘حکمرانوں!عوام کے مونہہ سے نوالا نہ چھینو’ کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
تفصیل کے مطابق اسلام کوٹ میں بھی شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سارا دن شدید احتجاج کیا۔ تھرپارکر انتظامیہ سے نوٹس لیتے ہوئے سستا آٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ادیب حاجی کنبھر نے کہا کہ حکمرانوں نے آٹے کے دام بڑھا کر غریب تھر کے باسیوں سمیت سندھ کے عوام کے مونہہ سے نوالے چھین لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں جبکہ اوسط مزدور کی اجرت بھی نہیں ہے۔ چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
تھرپارکر زراعت کے لحاظ سے گندم پیدا کرنے والا ضلع نہیں ہے۔ اس حساب سے تھرپارکر میں گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے اور حکومت تھرپارکر میں سستے آٹے کے ہر یوسی، شہر اور تعلقہ میں آٹے کے اسٹال لگا کر تھر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے۔