Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلغاریہ کی آنجہانی بابا وانگا کی 27 سال قبل 2023 کے لیے پیش گوئیاں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > بلغاریہ کی آنجہانی بابا وانگا کی 27 سال قبل 2023 کے لیے پیش گوئیاں
دلچسپ و عجیب

بلغاریہ کی آنجہانی بابا وانگا کی 27 سال قبل 2023 کے لیے پیش گوئیاں

Published January 3, 2023
Tags: Featured بابا وانگا کی 2023 کی پیش گوئیاں بلغاریہ کی آنجہانی بابا وانگا نسل کو لیبارٹریز میں تیار
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): معروف خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا،انہوں نے گزشتہ سالوں کی طرح 2023 کے حوالے سے بھی مرنے سے قبل کچھ پیش گوئیاں کی تھیں جس کے بارے میں آج ہم بتائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی جانب سے کی گئی پیش گوئیوں میں سے 80 فیصد درست ثابت ہوئیں۔

بابا وانگا کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے ، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد اور 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی جیسی بڑی پیش گوئیاں کی تھیں جو پوری ہوئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2022 کے حوالے سے بھی چند پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے دو یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت سچ ثابت ہوئیں۔

بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا، ان کی پیدائش 1911 میں ہوئی تھی جب کہ موت 1996 میں ہوئی۔

یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

بابا وانگا کی 2023 کی پیش گوئیاں:
1) بابا وانگا کے مطابق سال 2023 میں آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا یعنی یہ رجحان بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے۔

اس کے علاوہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کرسکیں گے، ناصرف یہ بلکہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ قدرتی پیدائش پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

2) آنجہانی نجومی کے مطابق 2023 میں زمینی مدار کے تبدیل ہونے کے واضح امکانات ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی، گلوبل وارمنگ اس حد تک ہوگی کہ لوگوں کے لیے پریشان کن حالات پیدا ہوسکتے ہیں، ایسا 56 سال قبل ہوا تھا۔

3) 2023 کے حوالے سے بابا وانگا کی جانب سے ماضی میں کی گئی پیش گوئیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین پر رہنے والے لوگ خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے، پیش گوئی کے مطابق یہ دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوسکتا ہے۔

4) سال نو میں ایک پاور پلانٹ میں بڑا دھماکا ہوگا جس سے زہریلے بادل بنیں گے، یہ بادل ایشیا پر اثرات مرتب کریں گے۔

اس کے نتیجے میں بھارت سمیت کئی ممالک میں سنگین نوعیت کی بیماریاں پھیل جائیں گی۔

TAGGED:Featuredبابا وانگا کی 2023 کی پیش گوئیاںبلغاریہ کی آنجہانی بابا وانگانسل کو لیبارٹریز میں تیار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایم کیو ایم- پیپلزپارٹی کے درمیان حلقہ بندیوں پر ڈیڈلاک برقرار
Next Article بلڈ پریشر،کینسراور آنکھوں کی 20 ادویات کی قیمتوں میں 30فیصدکمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کا سامنا کرنے کیلئے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے

نیو یارک (ویب ڈیسک): سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کے لیے…

April 4, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ: جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی امور سے روکنے کے اسلام آباد ہائی…

September 30, 2025
دنیا

ارکان حج کی ادائیگی:ٹرانسپورٹیشن انتظامات کا فرضی تجربہ و ریہرسل

ریاض (ویب ڈیسک): عازمین حج کو منیٰ اور عرفات پہنچانے کے فرضی تجربے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔سعودی وزارت…

May 24, 2023
کھیل

ورلڈکپ سیمی فائنل: بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف…

November 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?