کراچی (نجات نیوز): قومی احتساب بیورو (نیب) نے مٹیاری موٹروے کرپشن کیس کی تحقیقات مکمل طور پر خود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین نیب نے اینٹی کرپشن سندھ کو کیس نیب عدالت منتقل کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
حیدرآباد کی اینٹی کرپشن عدالت میں نیب حکام کی جانب سےخط جمع کرایا گیا جس میں صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کو نیب آرڈیننس کے تحت کیس منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سکھرحیدرآباد 300 کلو میٹر سےزائد موٹروے منصوبے کے فنڈز میں 2 ارب 14 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا کیس زیر تفتیش ہے، اس کیس میں بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔