کیماڑی میں قائم ضلعی ریٹرننگ آفس میں پیش آنیوالے واقعے سے متعلق بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں شکست کے بعد تحریک انصاف ہوش کھو بیٹھی ہے .
تحریک انصاف ہنگامہ کرکے نتائج میں تبدیلی چاہتی ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے حملے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے کوئی حملہ نہٰیں کیا بلکہ ہمارے کارکنان پر حملہ کیا گیا اور ہمارے کارکنان نے صرف اپنا دفاع کیا.