Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، بھارت کی نیوزی لینڈکوشکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، بھارت کی نیوزی لینڈکوشکست
کھیل

شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، بھارت کی نیوزی لینڈکوشکست

Published January 18, 2023
Tags: Featured بھارت نیوزی لینڈ ون ڈے شبمن گل کی ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو شکست
Share
SHARE

بھارت نے شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی وکٹ کے لیے شبمن گل کے ہمراہ 60 رنز کی شراکت قائم کی، وہ 34 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

A high scoring thriller in Hyderabad!#TeamIndia clinch a 12-run victory and take a 1️⃣-0️⃣ lead in the #INDvNZ ODI series 👏🏻

Scorecard ▶️ https://t.co/DXx5mqRguU @mastercardindia pic.twitter.com/aQdbf25By4

— BCCI (@BCCI) January 18, 2023

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں سنچریاں بنانے والے ویرات کوہلی اس مرتبہ بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 8 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ نوجوان ایشان کشن کی اننگز بھی پانچ رنز تک محدود رہی۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد شبمان کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 65 رنز ی ساجھے داری قائم کی لیکن اس مرحلے پر سوریا کی 31 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

دوسرے اینڈ پر موجود شبان نے بہترین کھیل پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور 28 رنز بنانے والے پانڈیا کے ہمراہ مزید 74 رنز بھی جوڑے۔

28 رنز بنانے والے پانڈیا کے آؤٹ ہونے کے بعد شبمن نے اکیلے ہی نیوزی لینڈ کے باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری اسکور کی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر بلے باز ہیں۔

نوجوان بلے باز نے 149 گیندوں پر 9 چھکوں اور 19 چوکوں سے مزین 208 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلی اور ڈیرل مچل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈکی ٹیم اتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور ڈیون کونوے صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نکولس 18 اور ڈیرل مچل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فن ایلن نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ٹام لیتھم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم 131 رنز پر چھ وکٹیں گنوا چکی تھی۔

اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جلد ہی بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کی بساط لپیٹنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے بھارتی ٹیم کے وزائم کو خاک میں ملا دیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 162 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

بریسویل نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی جبکہ سینٹنر نے بھی ففٹی تک رسائی حاصل کر لی۔

An outrageous double hundred from Shubman Gill in Hyderabad 💥

A few incredible stats from the knock 👉 https://t.co/JgdSiZfaij#INDvNZ pic.twitter.com/ynfJezRaPX

— ICC (@ICC) January 18, 2023

اننگز کے 46ویں اوور میں محمد سراج نے بھارت کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے اس اہم شراکت کا خاتمہ کردیا اور سینٹنر 57 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپسی پر مجبور ہو گئے۔

سراج نے میچ میں عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکا اور اگلی ہی گیند پر شپلی کو چلتا کر کے میچ میں چوتھی وکٹ حاصل کی۔

تاہم دوسرے اینڈ سے بریسویل نے ہمت نہ ہاری اور تن تنہا ڈٹے رہے اور فرگیوسن کے ساتھ مل کر اسکور کو 328 تک پہنچا دیا جو 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی بنے۔

میچ کے آخری اوور میں بھارت کو فتح کے لیے 20 رنز درکار تھے اور بریسویل نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر میچ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا جبکہ اگلی گیند وائیڈ قرار دی گئی۔

تاہم شردل ٹھاکر نے اپنی اگلی گیند یارکر کرائی جس پر بریسویل ایل بی ڈبلیو قرار دیے گئے اور یوں بھارت نے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز دے کامیابی حاصل کر لی اور سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔

بریسویل نے صرف 78 گیندوں پر 10 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 140 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے سراج نے چار جبکہ کلدیپ یادیو اور شردل ٹھاکر نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

شبمن گل کو ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

TAGGED:Featuredبھارت نیوزی لینڈ ون ڈےشبمن گل کی ڈبل سنچری کی بدولتنیوزی لینڈ کو شکست
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈ بینک کا پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض مؤخر
Next Article فلم سوریا ونشم باربار نشر کرنے پر شہری سیٹ میکس پر بھڑک گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

یونان کشتی حادثےکا مرکزی ملزم یاسرسرگودھا سے گرفتار

سرگودھا (ویب ڈیسک): پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم…

April 7, 2024
دلچسپ و عجیب

قدرت کا کرشمہ، الجزائر میں دوران نماز نوجوان کی بینائی لوٹ آئی

الجزائر (ویب ڈیسک): دنیا میں آئے روز قدرت کے کرشمے ظاہر ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان ششدر رہ جاتا…

July 3, 2023
دلچسپ و عجیبویڈیوز

10 سالہ کرش اروڑا نے ذہانت میں آئنسٹائن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لندن (ویب ڈیسک): ہانسلو ویسٹ لندن سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بھارتی نژاد برطانوی کرش اروڑا نے 162 کا…

December 4, 2024
دنیا

نائجر میں فوجی بغاوت، صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا

نائجر (ویب ڈیسک): افریقی ملک نائجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ…

July 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?