ایوان بالا میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کےک لیے ’رائلٹیز فار آرٹسٹس‘ کا بل پیش کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سینیٹ میں پیش کریا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ’آرٹسٹ رائلٹی ریزولوشن‘ منظور ہونے کے ایک سال بعد بل کو سینیٹ میں پیش کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ بل منظور ہونے کے بعد فنکاروں کو انکے حقوق ملیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ایوان بالا بل منظور کرلے گا ۔
جس پر پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین واسع چوہدری نے ایوان بالا میں ’رائلٹیز فار آرٹسٹس‘ کا بل پیش کر نے پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا شکریہ ادا کیا ۔
Thank you @FaisalJavedKhan for sticking to this. NO Royalties are given to Pakistani actors,writers,Producers where as their work is run again n again n again on different platforms,without being given a single penny for those Rerun. https://t.co/1FlkOXHiX4
— vasay chaudhry (@vasaych) January 17, 2023
اداکار واسع چوہدری نے فیصل جاوید کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداکاروں، مصنفین، اور پروڈیوسرز کو کوئی رائلٹی نہیں دی جاتی جبکہ اسے دوبارہ چلایا بھی جاتا ہے ۔
پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس واسع چوہدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کے کام کو بار بار مختلف پلیٹ فارمز پر چلایا جاتا ہے مگر اس کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے ۔