Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیب ترامیم مقدمہ ، سپریم کورٹ میں دلچسپ موڑ پر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نیب ترامیم مقدمہ ، سپریم کورٹ میں دلچسپ موڑ پر
پاکستان

نیب ترامیم مقدمہ ، سپریم کورٹ میں دلچسپ موڑ پر

Published January 19, 2023
Tags: Featured تفصیلات طلب عمران خان کے دور میں نیب آرڈیننس سے بری
Share
SHARE

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں نیب آرڈیننس سے بری اور مستفید ہونے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔عدالت کا کہنا تھاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ نیب قانون میں ترامیم لا کر اطلاق 1985 سے کر دیا جائے۔حکومتی وکیل نے کہاکہ نیب بتائے پی ٹی آئی کے آرڈیننسز پر کتنے ریفرنس واپس اور کتنے افراد بری ہوئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی خصوصی بینچ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے نیب ترامیم کے بعد 386 کیسز احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے۔

وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیے کہ جسٹس اعجازالاحسن نے آبزرویشن دی تھی کہ 386 کیسز میں سے کتنے اراکین پارلیمنٹ کے تھے، عدالت یہ بھی پوچھ سکتی تھی کہ تحریک انصاف کے ساڑھے 3 سالہ دور میں 5 نیب آرڈیننس لائے گئے، اس وقت کتنے نیب ریفرنس واپس اور افراد بری ہوئے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت یہ بھی پوچھے کہ تحریک انصاف کے آرڈیننسز سے بری ہونے والے ملزمان میں کون کون شامل ہے، نیب قانون میں حالیہ ترامیم پرانے قانون کا ہی تسلسل ہے، عدالت خود کو 386 نیب کیسز تک محدود نہ رکھے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے کہا کہ آپ بتا دیں نیب سے کیا سوالات پوچھیں نوٹ کرا دیتے ہیں، جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ نیب بتائے کہ پی ٹی آئی کے آرڈیننسز کے ذریعے کتنے ریفرنس واپس ہوئے؟، نیب آرڈیننسز سے کتنے افراد بری ہوئے؟ اور ٹرائل کورٹ نے بریت کی کتنی درخواستیں واپس کیں؟۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر نیب کو ختم کر بھی دیا جائے تو جرائم کے سد باب کے لئے دیگر قوانین موجود ہیں، ایسا کہنا درست نہیں کہ نیب کیسز سے بری ہونے والے صاف شفاف ہوکر گھر چلے جاتے ہیں،یہ تاثر غلط ہے کہ نیب ختم ہو جانے سے قانون کی گرفت بھی ختم ہو جائے گی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ نیب کیسز میں جرم ثابت کرنے کا معیار ہی بدل دیا گیا ہے، سوال یہ بھی اہم ہے کہ نیب کیسز میں سزائیں ہونے کے بعد حالیہ ترامیم کا اطلاق ماضی سے کیسے ہو سکتا ہے؟ ایسا نہیں ہو سکتا کہ نیب قانون میں ترامیم لا کر اطلاق 1985 سے کر دیا جائے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ نیب قانون میں حالیہ ترامیم عظیم ایمنسٹی ہیں اور یہ بڑی عجیب بات ہے، مجھے یہ بھی پتا ہے کہ نیب قوانین کے علاوہ دیگر قوانین بھی موجود ہیں، اگر احتساب عدالت جرم سے بری کر دے تو ملزم گھر ہی جائے گا، کیس کے دوران میرے کیے گئے سوالات عارضی نوعیت کے ہیں۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کے دور میں نیب آرڈیننس سے بری اور مستفید ہونے والوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت کل 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

TAGGED:Featuredتفصیلات طلبعمران خان کے دور میںنیب آرڈیننس سے بری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article این ای ڈی،UNIDOکا اشتراک:کلسٹر ڈیولپمنٹ پر قیصر بنگالی کا لیکچر
Next Article فنکاروں کی رائلٹی کا بل منظور ی کے ایک سال بعدسینیٹ میں پیش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی او سیکریٹریٹ کی…

October 12, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی: ملیر سعود آباد میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

ملیر - کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے سعودآباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک…

October 29, 2023
کھیل

ایتھلیٹ یوسین بولٹ کیساتھ ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالرز کا بینک فراڈ

8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ مبینہ دھوکا دہی کے نتیجے میں…

January 19, 2023
پاکستان

طالبان کے افغانستان پرغلبے کے بعد فیض کا دورہ کابل ملک کو بہت مہنگا پڑا، نائب وزیراعظم

لندن (ویب ڈیسک): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ طالبان کے افغانستان پر غلبے کے…

September 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?