Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مائیکرو سافٹ اور ایمیزون سےمزید ہزاروں ملازمین نکالنے کا امکان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > مائیکرو سافٹ اور ایمیزون سےمزید ہزاروں ملازمین نکالنے کا امکان
سائنس و ٹیکنالوجی

مائیکرو سافٹ اور ایمیزون سےمزید ہزاروں ملازمین نکالنے کا امکان

Published January 19, 2023
Tags: Featured کساد بازاری اور اشتہارات میں کمی مائیکرو سافٹ اور ایمیزون ملازمین کو نکالنے کی تیاری
Share
SHARE

واشنگٹن: دنیا کی صف اول کی 2 ٹیک کمپنیاں مائیکرو سافٹ اور ایمیزون اپنے مزید ہزاروں ملازمین کو نکالنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران ٹیک کمپنیوں نے دنیا بھر میں ملازمین کی بھرتیوں اور انہیں مراعات پر پیسہ پانی کی طرح بہایا لیکن عالمی کساد بازاری اور اشتہارات میں کمی کے باعث اب یہی کمپنیاں ہر روز اپنے سیکڑوں ملازمین برطرف کررہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ٹیک کمپنی مائیکرو سافٹ اپنی عالمی افرادی قوت کو کم کر سکتی ہے۔ مائیکرو سافٹ میں امریکا سمیت دنیا بھر میں 2 لاکھ 20 ہزار ملازمین ہیں، کمپنی نے گزشتہ سال دو مرتبہ اپنے ملازمین کی چھانٹی کی تھی۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے گزشتہ سال کی آخری سہہ ماہی کے دوران آمدنی کی رپورٹ جاری کرنے سے ایک ہفتہ قبل ملازمین کی برطرفی کا نیا اعلان سامنے آئے گا۔ مائیکرو سافٹ کے ایک ترجمان نے فرانیسی خبر ایجنسی ’’اے ایف پی‘‘ سے بات کرتے ہوئے اسے ”افواہ“ قرار دیا ہے۔

اشتہارات سے کمانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ، ای ٹیک کمپنیاں اور ای بزنس سے وابستہ ادارے اپنی افرادی قوت گھٹا کر اپنے اخراجات میں کمی کررہے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں فیس بک اور انسٹگارم جیسے پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا نے 11,000 ملازمین فارغ کئے تھے جو کہ کمپنی کی افرادی قوت کا تقریباً 13 فیصد تھا۔

اسی طرح اگست 2022 میں، اسنیپ چیٹ نے اپنے تقریباً 20 فیصد ملازمین فارغ کئے تھے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر کو ایلون مسک نے اکتوبر میں خریدا تھا۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے 7,500 ملازمین میں سے تقریباً نصف کو فوری طور پر برطرف کر دیا۔ ان کی پالیسی میں تبدیلی کے خلاف بڑی تعداد میں ملازمین نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

TAGGED:Featuredکساد بازاری اور اشتہارات میں کمیمائیکرو سافٹ اور ایمیزونملازمین کو نکالنے کی تیاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں مقامی سطح پر لمپی ویکسین تیار
Next Article ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ،حالات مزید سنگین ہونگے؛ شیخ رشید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

کینیڈا: نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں مصر کو شکست دیکر پاکستاں نےجیت لیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستاں کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ایونٹ کے فائنل…

September 28, 2025
انٹرٹینمنٹ

امجد اسلام امجد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کراچی (شوبز ڈیسک): معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ…

February 10, 2023
پاکستان

معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال کا فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب س فیض آباد…

April 18, 2024
پاکستان

ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے، نور ایئربیس پر استقبال، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد (ویب ڈیسک): شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان…

October 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?