سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 4 سال میں عوام بدحال ہوگئے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اب ملک کے خراب حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
لندن میں ہی موجود وزیر داخلہ رانا ثنا کہتے ہیں کہ یہ طے ہے کہ الیکشن میں نواز شریف ن لیگ کی قیادت کریں گے، مریم نواز بھی اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گی ۔