Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بی بی سی کی مودی سےمتعلق دستاویزی فلم: پروپیگنڈا ہے؛ بھارت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بی بی سی کی مودی سےمتعلق دستاویزی فلم: پروپیگنڈا ہے؛ بھارت
دنیا

بی بی سی کی مودی سےمتعلق دستاویزی فلم: پروپیگنڈا ہے؛ بھارت

Published January 20, 2023
Tags: 2002 کے گجرات فسادات Featured دستاویزی فلم نریندر مودی سے متعلق
Share
SHARE

بھارتی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی اس دستاویزی فلم کو جس میں جس میں 2002 کے گجرات فسادات کے دوران ان کے کردار پر سوال اٹھائے گئے تھے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق نریندر مودی بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے جب وہاں فسادات پھوٹ پڑے، ان فسادات کے دوران ایک ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے جب کہ مارے جانے والے زیادہ افراد مسلمان تھے، یہ فسادات اس وقت پھوٹ پڑے تھے جب ہندو زائرین کو لے جانے والی ٹرین میں آگ لگنے کے 59 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

فسادات کو روکنے میں ناکامی سے متعلق الزامات پر نریندر مودی نے ان کی تردید کی اور 2012 میں بھارت کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے انکوائری کے بعد انہیں بری کر دیا گیا، ان کی بریت کو چیلنج کرنے سے متعلق ایک اور درخواست گزشتہ سال مسترد کر دی گئی تھی۔

بی بی سی کی دستاویزی فلم کو ایسےپروپیگنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے جس کا مقصد بے بنیاد بیانیے کو آگے بڑھانا ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ڈاکومینٹری میں تعصب، حقائق کی کمی اور نوآبادیاتی ذہنیت واضح طور پر نظر آتی ہے۔

"Propaganda..shows colonial mindset", MEA Spox @MEAIndia @abagchimea hits out at BBC documentary on PM Modi pic.twitter.com/PR58CgMNG0

— Sidhant Sibal (@sidhant) January 19, 2023

ایک نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہمیں اس عمل کے مقصد اور اس کے پیچھے ایجنڈے کے بارے میں حیرت ہے، ہم اس طرح کی کوششوں کو باوقار بنانا نہیں چاہتے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے رد عمل پر تبصرے کے لیے رابطہ کرنے پر بی بی سی نے کہا کہ دستاویزی فلم کو بڑی تحقیق کے بعد مرتب کیا ہے اور اس میں نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگوں سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا نکتہ نظر اور ان کی آرا شامل تھیں۔

بی بی سی ترجمان نے کہا کہ ہم نے بھارتی حکومت کو دستاویزی سیریز میں اٹھائے گئے معاملات سے متعلق جواب دینے کے حق کی پیشکش کی تھی جس پر اس نے جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔

TAGGED:2002 کے گجرات فساداتFeaturedدستاویزی فلمنریندر مودی سے متعلق
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سعودی عرب فٹبال ٹورنامنٹ:افتتاحی تقریب،امیتابھ بچن مہمان خاص
Next Article حیدرآباد بوندا باندی،بلوچستان برفباری:کراچی میں ریکارڈ سردی متوقع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسحاق ڈار کی بلاول سے ملاقات، آئینی ترمیم پر نمبر گیم کیلئے مشاورت

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات…

September 15, 2024
پاکستان

استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک):حال ہی میں قائم ہونے والی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کرلیا۔استحکام پاکستان…

June 13, 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ڈراموں میں کام کرنیوالی مشہور بھارتی اداکارہ سارہ خان نے دوسری شادی کرلی

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان شوبز کے ڈراموں میں کام کرنے والی پہلی بھارتی ٹی وی اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی…

October 9, 2025
پاکستانکھیل

سیالکوٹ سے انسانی اسمگلنگ کی انوکھی واردات: جعلی فٹبال ٹیم بنا کر جاپان پہنچا دی

سیالکوٹ (ویب ڈیسک): انسانی اسمگلرز نے زمینی راستوں پر سختی کے بعد نیا طریقہ واردات اپنا لیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف…

September 16, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?