Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 255 روپے پر فروخت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 255 روپے پر فروخت
کاروبار

روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 255 روپے پر فروخت

Published January 26, 2023
Tags: Featured اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فکس ریٹ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بڑی کمی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے
Share
SHARE

کراچی (فنانس مانیٹرنگ ڈیسک): ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فکس ریٹ (کیپ) ہٹانے کے ایک روز بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بڑی کمی آگئی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 12 روپے یا 4.94 فیصد کی ریکارڈ کمی کے بعد ڈالر 255 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ روز 230 روپے 89 پیسے پر بند ہونے کے بعد آج روپے کی قدر میں 24 روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 255 روپے پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ شرح تبادلہ کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑ دیا جائے۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قدر کا فرق تقریباً ختم ہو گیا ہے، جو حالیہ مہینوں میں 15 روپے تک بڑھ گیا تھا۔

اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز نے کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں شرح تبادلہ بھی ریکارڈ بلندی پر ہے اور اسحٰق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد سے روپے کی قدر میں جتنی بحالی ہوئی تھی وہ سب ختم ہوگئی ہے۔

مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کو بڑھنے کی اجازت دینے کا اقدام مارکیٹ کے لیے خوش آئند ہے، تاہم مارکیٹ میں ڈالر فروخت کرنے والا کوئی نہیں ہے بلکہ صرف وہ لوگ ہیں جو اس وقت ڈالر خریدنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے 24 جنوری کو چین کو قرض کی ادائیگی کی تھی جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔

سعد بن نصیر کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کے نویں جائزے کو مکمل کرنے کے لیے مارکیٹ پر مبنی شرح تبادلہ کی پابندی کرنا لازمی شرائط میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کا فکس ریٹ (کیپ) ختم کرنے کے اقدام کے بعد آئی ایم ایف اور دیگر جگہوں سے ڈالر کی آمد کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ مارکیٹ کے لیے بہت اچھی چیز ہے اور اس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس سے پہلے مسئلہ صرف درست سمت نہ ہونے کا تھا، اب درست سمت موجود ہے‘۔

ٹریس مارک میں سربراہ اسٹریٹجی کومل منصور کا کہنا تھا کہ ’انٹربینک اور گرے مارکیٹوں کے درمیان وسیع پھیلاؤ نے انٹربینک مارکیٹ پر دباؤ پیدا کیا، یہ آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کے جانب ایک قدم ہے‘۔

چیئرمین فوریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایت کے باوجود اب تک بینکوں کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر فراہم نہیں کیے جارہے ہیں اور ڈالر پر کیپ ختم کردیا گیا ہے اس لیے مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپلائی نہ ملنے تک ڈالر کے ریٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، اسٹیٹ بینک بینکوں کو پابند کرے کہ وہ ڈالر کی سپلائی ایکسچینج کمپنیوں کو دیں بصورت دیگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یومیہ بنیادوں پر بڑھے گی۔

واضح رہے کہ 24 جنوری کو ایکسچینج کمپنیوں نے ملک میں ڈالر کی کمی، بڑھتے ہوئے ریٹ اور موجودہ غیریقینی صورت حال کے سبب ڈالر کا فکس ریٹ (کیپ) ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

TAGGED:Featuredاوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فکس ریٹاوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بڑی کمیایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خیبرپختونخوا کی نگران صوبائی15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
Next Article ‘ابھی تو میں جوان ہوں’ 45 سالہ شخص جوانی کیلیے کروڑوں لٹانے لگا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

آئرلینڈ کیخلاف شکست:کوئی بہانہ قبول نہیں، رمیز راجا سخت نالاں

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی آئرلینڈ کیخلاف شکست اور آئی…

May 12, 2024
دنیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا بارشی سیلاب کی لپیٹ میں،17 افراد ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک): امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی…

January 11, 2023
پاکستان

بارکھان واقعہ: متاثرین کا لاشوں سمیت دھرنا ،جے آئی ٹی بن گئی

بارکھان (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع بارکھان میں تین افراد کےقتل کےمعاملے کی تحقیقات کیلئے حکومت بلوچستان نے مشترکہ تحقیقاتی…

February 22, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ماہرین کا مصنوعی ذہانت کے خطرات سے نمٹنے پر زور

کراچی (ٹیک ڈیسک): عالمی ماہرین اور صنعتی سربراہان نے پالیسی سازوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وبائی امراض اور…

May 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?