کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ٌ: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے نام ایک ہی دن میں دوسرا اعزاز کرلیا۔ بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ بابر یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔
Double delight for Babar Azam 🤩
After being named the ICC Men's ODI Cricketer of the Year, the Pakistan star bags the Sir Garfield Sobers Trophy for the ICC Men's Cricketer of the Year 👏#ICCAwards
— ICC (@ICC) January 26, 2023
اس سے قبل بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 قرار پائے تھے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے اور آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے پر بھی مبارکباد پیش کی۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم نے آئی سی سی کے اہم ترین ایوارڈز جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی کارکردگی اور کامیابیاں ان کی محنت، لگن اور عزم کا صلہ ہیں اور پاکستان کے تمام نوجوان کرکٹرز کے لیے مشعل راہ ہیں۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے میں حارث رؤف، محمد رضوان اور ندا ڈار کو بھی مینز اور ویمنز کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی کے یہ ایوارڈز پوری پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس سال اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی دیں گے۔