کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): کراچی بندرگاہ پر جہاز سے سویا بین اتار نے کا آغاز کے بعد سے گزشتہ 15 دن کے دوران تین کارگوز سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ ٹن سویا بین پورٹ سے باہر آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیماڑی سے متصل پورٹ کی برتھوں پر ڈیڑھ لاکھ ٹن سویابین اب بھی موجود ہے، سندھ انوائرمینٹل پروٹیکٹشن ایجنسی نے دو سال قبل ایس او پی کے بغیر سویابین ہینڈلنگ پر اعتراض کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل سینٹر آف بائیو لوجیکل سائنسز نے سویابین کے گردو غبار کو سانس میں دشواری کی ممکنہ وجہ قرار دیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایچ ای جے اور کراچی یونیورسٹی نے جہازوں سے سو یابین اتارنے میں بہت احتیاط کا مشورہ دیا تھا۔