Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کیماڑی میں زہریلی گیس سے 19 بچے ہلاک، وزیر اعلیٰ‌نے نوٹس لےلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کیماڑی میں زہریلی گیس سے 19 بچے ہلاک، وزیر اعلیٰ‌نے نوٹس لےلیا
پاکستانصحت

کیماڑی میں زہریلی گیس سے 19 بچے ہلاک، وزیر اعلیٰ‌نے نوٹس لےلیا

Published January 27, 2023
Tags: 19 بچوں کی اموات Featured ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے مواچھ گوٹھ میں ایک ہفتےمیں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے معاملے پر
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): کراچی کے علاقے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے معاملے پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی عبدالحمید جمانی کا بیان سامنے آیا ہے۔ کیماڑی کےعلاقے مواچھ گوٹھ میں ایک ہفتےمیں زہریلی گیس سے 19 بچوں کی اموات کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 50 بچوں کی حالت تشویشناک ہے،ضلعی محکمہ صحت نے تحقیقات کے بعد اموات کی تصدیق کی ہے۔

مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے معاملے پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی عبدالحمید جمانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 10 سے 25 جنوری تک 18 پر اسرار اموات ،علی محمد گوٹھ مواچھ گوٹھ یوسی 8 کیماڑی میں رپورٹ ہوئیں۔عبدالحمید جمانی نے کہا کہ انتقال کرنے والوں کو بخار،گلے میں سوجن،سانس میں تکلیف تھی جبکہ علاقہ مکینوں نے فضا میں بو کی بھی شکایت کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں آلودگی زیادہ ہونے پر سانس لینےمیں بھی دشواری کا سامنا ہے، ابتدائی تحقیقات میں کسی کیمیکل کے باعث پھیپھڑوں کی بیماری سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا نوٹس لیا ہے۔

کیماڑی کےعلاقے مواچھ گوٹھ میں ایک ہفتےمیں زہریلی گیس سے 19 بچوں کی اموات کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 50 بچوں کی حالت تشویشناک ہے،ضلعی محکمہ صحت نے تحقیقات کے بعد اموات کی تصدیق کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہلاکتوں پر نوٹس لیتے ہوئےکمشنر کراچی،ڈی جی ہیلتھ او لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ محنت،محکمہ صنعت اور ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مراد علی شاہ نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ یہ کون سے فیکٹریز ہیں جن سے نقصان دہ گیس کا اخراج ہو رہا ہے؟کیا ان فیکٹریز کی کبھی انسپیکشن کی گئی ہے؟

وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ڈی ایچ او کیماڑی ڈاکٹر محمد عارف کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونیوالوں میں 18سال سے 50 سال تک کے افراد شامل ہیں ،ہلاکتیں 10 جنوری سے 25 جنوری تک رپورٹ ہوئیں، تمام افراد کی تدفین ہوچکی ہے ،پوسٹ مارٹم کسی کا نہیں کیا گیا۔

انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک بنانے والی تین فیکٹریاں سیل کردیں جبکہ ایک فیکٹری مالک سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

TAGGED:19 بچوں کی امواتFeaturedڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچیکیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سےمواچھ گوٹھ میں ایک ہفتےمیں زہریلی گیس سےہلاکتوں کے معاملے پر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دمہ پھیلانے والی ڈیڑھ لاکھ ٹن سویا بین کراچی پورٹ سے باہر آچکی
Next Article آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل میں شکست،ثانیہ مرزاکا ٹینس کو گڈ بائے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمران خان کا FIA ٹیم کے سامنے ایک بار پھر سائفر گم کرنے کا اعتراف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کی تین رکنی ٹیم نے اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم…

August 27, 2023
پاکستانکاروبار

اشرافیہ کی مراعات کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری، فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے تک مہنگی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے بجلی7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے…

July 22, 2023
دنیا

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑ گئی، حماس کے اسرائیل پرراکٹ حملے

غزہ (ویب ڈیسک): ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل…

October 7, 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی کے باوجود عاطف اسلم نے ایک اور بھارتی فلم میں گانا ریکارڈ کروالیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت میں پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی کے باوجود گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی فلم کے لیے گانا…

June 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?