Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست
کھیل

پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست

Published March 12, 2023
Tags: Featured پی ایس ایل کا 29 واں میچ یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
Share
SHARE

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی۔اسلام آباد کی ٹیم 180 رنز کے تعاقب میں 166 رنز پر آوٹ ہوگئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فہیم اشرف نے 13 بالز پر 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللہ گرباز 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے خرم شہزار اور سفیان مقیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ عامر جمال اور جیمز نیشم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے، زلمی کی جانب سے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار 115 رنز پارٹنرشپ قائم کی تاہم لنکن بلے باز 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، کپتان ٹام کوہلر کیڈمور 12، حسیب اللہ خان 10، عامر جمال 9، مجیب الرحمن 2 جبکہ جمی نیشم ایک رن بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان 2 جبکہ فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں، اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ پلے آف مرحلے میں رسائی چاہتے ہیں تاکہ اعتماد بحال ہوسکے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ایک دو میچز کھیلے جائیں گے، لیگ راؤنڈ کا آخری میچ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوچکی ہے، انہوں نے اپنے 9 میچز کھیل کر محض 2 مقابلے جیتے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر انکی آخری پوزیشن ہے۔

TAGGED:Featuredپی ایس ایل کا 29 واں میچیونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی
Next Article خیبرپختونخوا:مختلف علاقوں میں5.3 شدت کےزلزلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

سندھ کے 74 فیصد شہریوں کو وفاق سے شکایت، انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ نے نیا سروے جاری کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): 58 فیصد پاکستانیوں میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو نظر انداز کرنےکا تاثر پایا جاتا…

July 22, 2025
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

کراچی: مقامی نجی اسکول میں اے آئی سے تیارکردہ پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر مس عینی

کراچی (ٹیک ڈیسک): پاکستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پہلی اے آئی ٹیچر جو تمام مضامین پر مہارت رکھتی…

December 12, 2024
پاکستانکاروبار

بی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیا ، کرایہ بڑھانے کی تجویز پر غور

پشاور (ویب ڈیسک): بی آر ٹی پشاور کے اربوں روپے کے سالانہ خسارے پر قابو پانے کے لیے کرایہ بڑھانے…

April 15, 2024
دنیا

کیا مودی عمران خان بن جائیگا؟ 26 جماعتی اپوزیشن اتحاد کا تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

(ویب‌ڈیسک‌):بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس متحرک ہوگیا۔بھارت میں اپوزیشن کے 26 جماعتی اتحاد…

July 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?