کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک):بھارت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت میں کمپنیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور 8 ماہ میں ریکارڈ کھربوں روپے جمع کر لیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنیوں نے اپریل سے نومبر 2022 کے دوران ایکویٹی اور قرض کے راستوں کے ذریعے ریکارڈ 5.06 لاکھ کروڑ بھارتی روپے اکٹھے کیے.
بھارتی کمپنیوں نے اس مدت کے دوران قرض کے ذریعے فنڈز کو متحرک کرنے کے لیے مجموعی فنڈ اکٹھا کرنے میں ریکارڈ بڑا حصہ ڈالا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سروے میں مرتب کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 23 میں (نومبر 2022 تک) جمع کیے گئے مجموعی 5.06 لاکھ کروڑ بھارتی روپے میں سے، مجموعی طور پر 3.92 لاکھ کروڑ بھارتی روپے قرض بازار سے جمع کیے گئے اور 1.14 کروڑ بھارتی روپے ایکویٹی روٹ کے ذریعے آئے۔
اس کے مقابلے میں، فرموں نے 5.53 لاکھ کروڑ بھارتی اکٹھے کیے تھے، بشمول 3.71 لاکھ کروڑ بھارتی روپے قرض کے ذریعے اور 1.81 لاکھ کروڑ بھارتی روپے ایکویٹی کے ذریعے، جس میں اپریل-نومبر 2021 کے دوران 89,166 کروڑ بھارتی روپے شامل تھے۔
سروے کے مطابق، مجموعی طور پر، مالی سال 23 میں بھارت کی کیپٹل مارکیٹ کا سال اچھا رہا حالانکہ عالمی معاشی اور مالیاتی مارکیٹ اس عرصے کے دوران گراوٹ کا شکار رہی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، بے مثال افراط زر، مانیٹری پالیسی میں سختی، اتار چڑھاؤ والی منڈیوں وغیرہ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے جذبات مجروح ہوئے، جس کے نتیجے میں مالی سال 23 میں عالمی کیپٹل مارکیٹوں کی کارکردگی خراب ہوئی۔”