پشاور (نیوز ڈیسک): امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور تمام گورنرز سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔سانحہ پولیس لائنز پشاور سے متعلق سراج الحق نے مرکزی جامع مسجد اسلامیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ کا گھر محفوظ نہیں تو کوئی جگہ محفوظ نہیں، آپ لوگوں کی وجہ سے ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق صاحب جامعة العلوم الاسلامیہ سعیدآباد دین بہارکالونی کی سالانہ دستاربندی کی پروقار تقریب سے خطاب کررہے ہیں.#JamateIslami pic.twitter.com/fv7hOliiaw
— Jamat-e-Islami Peshawar (Official) (@peshawar_ji) February 2, 2023
انہوں نے کہا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں تکلیف دہ لمحہ ہے، پولیس لائنز واقعہ نے عالم اسلام کو سوال کرنے پر مجبور کیا کہ اتنی سیکیورٹی کے باجود مسجد محفوظ نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ پشاور پبلک اسکول سے بھی یہ بڑا واقعہ ہے، یہ واقعہ کسی قبائلی علاقے میں نہیں بلکہ ہمارے محافظوں کی جگہ پر ہوا۔
انکا کہنا ہے کہ اگر یہ اپنی حفاظت نہیں کرسکتے تو دھرتی کی حفاظت کیا کریں گے، اگر اللہ کا گھر محفوظ نہیں تو کوئی جگہ محفوظ نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی جی پی نے اپنی نااہلی کا اعلان کیا ہے لیکن یہ حل نہیں، پاکستان کے حکمران بھی اپنی نااہلی کا اعلان کریں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر اس ظلم پر خاموش رہیں گے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، قوم اس وقت سینڈ ویچ بن گئی ہے۔