کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کو بھارتی ڈراموں سے بہتر قرار دے دیا۔گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو ’ دی مرزا ملک شو‘ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہمراہ شرکت کی۔
شو کے دوران عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں اور بھارتی فلموں کی تعریف کی۔
سوشل میڈیا پر شو کے وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا گیا کہ عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے انڈین فلموں کی ہے کہ ہم انڈین فلموں مقابلہ نہیں کرسکتے جس درجےکی وہ بناتے ہیں، اسی طرح بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بناسکتا۔
Adnan Siddiqui recently appeared on The Mirza Malik Show and talked about his character Shehwar from the famous drama serial "Mere Pass Tum Ho".
🔗https://t.co/YRg71iME0B#DialoguePakistan #AdnanSiddiqui #MirzaMalik #Shehwar #MeryPassTumHo pic.twitter.com/fYcQvhqDjb
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) February 2, 2023
اس دوران شو کی میزبان ثانیہ مرزا نے بھی کہا کہ مجھے پاکستانی ڈرامے کافی پسند ہیں۔
عدنان صدیقی نے بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ڈراموں کے اچھے ہونے کا کریڈٹ پاکستان ٹیلی ویژن کو دیا۔