پشاور(نیوز ڈیسک): سانحہ پشاورکے متاثرین کے لیے نہ وفاقی حکومت اور نہ ہی خیبرپختونخوا حکومت نے کوئی اعلان کیا، صرف سندھ حکومت نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے المناک دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے 20 کروڑ روپے سے زائد کا اعلان کیا ہے۔
پشاور کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے اور زخمیوں کی مالی امداد کے لیے 55 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا، اسپتال میں پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، ان کی عیادت کی اور انہیں تسلی دی۔
Chief Minister #Sindh @MuradAliShahPPP visited Lady Reading Hospital, #Peshawar, inquired about the health of people injured in #PeshawarBlast & expressed his solidarity with the families of martyred & injured people. pic.twitter.com/NQQhD5BZRx
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) February 3, 2023
دپری کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔
سانحہ پشاور میں 100 سے زائد نمازی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ جس کے لیے سندھ حکومت مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بطور امداد ادا کرے گی۔