کراچی (ویب ڈیسک): ملک بھر کی زیادہ تر آئل ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل باقی رہ گیا۔ڈالر کی عدم دستیابی اور لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث ’’سِنرجی کو‘‘ Cnergyico ریفائنری 8 دن کیلئے بند کردی گئی۔
آئی ایم ایف نے پیٹرول پر ٹیکس، اداروں کی نجکاری سمیت پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیے
ریفائنری نے وزارت توانائی کو خط لکھ کر مطلع کردیا اور کہا کہ ریفائنری 10 فروری سے خام تیل کا جہاز آنے پر پیداواری عمل شروع کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق آئل سیکٹر میں کمپنیز کو پیٹرول کی درآمد کیلئے ایل سی کھولنے میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے، سابقہ بائیکو ریفائنری ’’سِنرجی کو‘‘ میں صرف 3 سے 4 دن کا خام تیل کا ذخیرہ موجود تھا۔