Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایران: عالمی فلم ساز جعفر پناہی بھوک ہڑتال کے بعد ضمانت پر رہا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ایران: عالمی فلم ساز جعفر پناہی بھوک ہڑتال کے بعد ضمانت پر رہا
انٹرٹینمنٹ

ایران: عالمی فلم ساز جعفر پناہی بھوک ہڑتال کے بعد ضمانت پر رہا

Published February 4, 2023
Tags: Featured ایرانی فلم ساز بھوک پڑتال جعفر پناہی حکومت مخالف احتجاج ضمانت پر رہا گرفتار
Share
SHARE

تہران ( شوبز ڈیسک): بین الاقوامی ایوارڈ معروف ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو اپنی 7 ماہ کی نظربندی کے خلاف بھوک ہڑتال کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تمام بڑے یورپی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والے ایرانی ڈائریکٹر کو ایران میں جاری حکومت مخالف احتجاج سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

Happy to report that filmmaker #JafarPanahi has been released on bail in #Iran two days after starting his hunger strike for freedom: https://t.co/oia4KydFiE.

Many other film industry workers remain arbitrarily jailed: https://t.co/EpLVCd05ZQ.#Mahsa_Amini #جعفر_پناهی https://t.co/A23HlTYvJy pic.twitter.com/XYJMSPqVzn

— IranHumanRights.org (@ICHRI) February 3, 2023

امریکی ادارہ سینٹر فار ہیومن رائٹس اِن ایران نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھوک ہڑتال کے اعلان کے دو دن بعد جعفر پناہی تہران ایون جیل سے رہا کردیا گیا ہے جبکہ ایرانی اخبار نے جعفر پناہی کی تصویر شائع کی جس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

جعفر پناہی کی اہلیہ طاہرہ سعیدی نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں وہ جعفر پناہی کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

کانز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر تھیری فریماکس نے جعفر پناہی کے رہا ہونے کی خبر پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم ایران اور دنیا بھر میں اُن لوگوں کو نہیں بھولیں گے جنہیں مظاہروں کے درمیان تشدد کا سامنا کرنا پڑا، آزادی کے دفاع کے لیے کانز فلم فیسٹیول ہمیشہ دنیا بھر کے فنکاروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

We do not forget all of those who, in Iran and around the world, are subjected to violence and repression. The Festival de Cannes will always remain alongside artists from all over the world in the defense of freedom. #JafarPanahi @afpfr

— Festival de Cannes (@Festival_Cannes) February 3, 2023

ایوارڈ یافتہ ڈائڑیکٹر جعفر پناہی جو جولائی 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے یکم فروری کو مسلسل نظربندی کے خلاف تہران کی جیل میں بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایران کے ہاؤس آف سنیما نے بیان میں کہا کہ جعفر پناہی کو ان کے خاندان، وکلا اور سنیما کے نمائندوں کی مسلسل کوششوں کے باعث ایران کی جیل سے عارضی طورپر رہا کیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Tahereh saeedi (@taherehsaidii)

جعفر پناہی کے بھوک پڑتال کے اعلان کے بعد پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

معروف ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غیر انسانی رویے کے خلاف بھوک ہرتال کا اعلان کرنے کے سوا میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب تک جیل سے میری لاش نہیں نکل جاتی میں جیل میں اسی حالت میں رہوں گا۔

جعفر پناہی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

2 سالہ جعفر پناہی کو 11 جنوری 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا اور سنہ 2010 میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے اور مظاہرین کو اکسانے کا الزام میں 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

15 اکتوبر 2022 کو سپریم کورٹ نے سزا کوکالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا جس کے بعد قانونی ٹیم میں جعفر پناہی کی رہائی کی امید پیدا ہوئی تاہم وہ اس دوران جیل ہی میں رہے۔

جعفر پناہی 2000 میں فلم ’دی سرکل‘ کے لیے وینس فلم فیسٹیول میں گولڈن لوئن ایوارڈ جیتا تھا جبکہ 2015 میں ٹیکسی تہران اور 2018 میں ’تھری فیس‘ کے لیے ایوارڈ جیتے۔

پناہی کی تازہ ترین فلم نو بیئرزہے، اس فلم کو 2022 میں وینس فلم فیسٹیول میں اس وقت نمائش کے لیے پیش کیا گیا جس میں جیل میں تھے، اس فلم کو اسپیشل جیوری پرائز سے نوازا گیا۔

TAGGED:Featuredایرانی فلم سازبھوک پڑتالجعفر پناہیحکومت مخالف احتجاجضمانت پر رہاگرفتار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کینسر کاعالمی یومِ آگاہی، پاکستان میں 178،000 نئے کیس رجسٹرڈ
Next Article دوہرا ٹیکس معاملہ:پاکستان اور افغانستان کےمعاہدےپر دستخط
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق اجلاسوں میں 10 اراکین اسمبلی کی عدم شرکت، وجہ سامنے آگئی

(ویب ڈٰیسک): پشاور: وزیر اعلیٰ ہاؤس کے پی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق…

November 18, 2024
دنیا

نائب صدر کا ملٹری ایئرکرافٹ طیارہ جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا؛ ملاوی فوج کی تصدیق

چکان گاوا (ویب ڈیسک): ملاوی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاپتا ہونے والا ملٹری ایئرکرافٹ ممکنہ طور پر…

June 11, 2024
دنیا

بھارتی انتخابات: اترپردیش میں گرمی سے انتخابی عملے کے 33 افراد ہلاک

(ویب ڈیسک ):بھارتی ریاست اترپردیش میں ہفتے کوانتخابات کے آخری روز ہیٹ اسٹروک کے باعث انتخابی عملے کے 33 افراد…

June 2, 2024
دنیا

ایران: سکیورٹی پوسٹوں پر حملے، 11 اہلکار ہلاک،10 زخمی، جوابی کارروائی میں 16 دہشتگرد مارے گئے

تہران (ویب ڈیسک): ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس اور ملٹری پوسٹوں پر حملے…

April 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?