اسلام آباد(ویب ڈیسک):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیخ رشید احمد نے عدالت میں کہاکہ رات کو کہیں لے کر گئے،5 نام دیئے ہیں، میرے قاتل وہ ہوں گے،نوازشریف ، محسن نقوی، شہبازشریف، آصف زرداری اورراناثنا اللہ میرے قتل میں ملوث ہونگے۔
شیخ رشید نے کہاکہ مجھ سے پوچھا عمران خان کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں وہ نااہل ہو جائیں گے،مجھے ہسپتال بھیجاجائے میری پٹی کی جائے ،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ میرے ہاتھ پاﺅں باندھ کر رکھے گئے ، مجھے رینجرز کی سکیورٹی دی جائے ،مجھے ہسپتال بھیجاجائے پیروں اور ہاتھوں پر خون ہے ، میں ان سے بھیک نہیں مانگوں گا بس مجھے پٹیاں کرا دی جائیں.
شیخ رشید نے کہاکہ مجھے کرسیوں سے باندھے رکھا، جھوٹ بولنے پر لعنت بھیجتا ہوں ،ان کاکہناتھا کہ 3 سے6 بجے تک میرے ہاتھ پاﺅں اور آنکھوں پر پٹی باندھے رکھی ۔