کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک): کوئٹہ میں جاری پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں افتخار احمد نے پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے جس کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
Iftikhar Ahmed hiting 6 sixes in 6 balls of Wahab Riaz. Absolute Madness of Ifti Mania 😳🔥 pic.twitter.com/9eeTm05u7g
— Taimoor Zaman (@taimoorze) February 5, 2023
افتخاراحمد نے 50 گیندوں پر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کےنقصان پر پشاور زلمی کو185 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پی ایس ایل 8 نمائشی میچ: کوئٹہ نے پشاور کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دے دیا
اس سے قبل نمائشی میچ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔