Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کشمیر کےحق پر ڈاکا:بھارتی سپریم کورٹ کا مودی کے حق میں فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > کشمیر کےحق پر ڈاکا:بھارتی سپریم کورٹ کا مودی کے حق میں فیصلہ
دنیا

کشمیر کےحق پر ڈاکا:بھارتی سپریم کورٹ کا مودی کے حق میں فیصلہ

Published February 13, 2023
Tags: Featured بھارتی سپریم کورٹ حد بندی کمیشن خصوصی حیثیت مقبوضہ کشمیر
Share
SHARE

سری نگر (ویب ڈیسک): بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون کے تحت خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بی جے پی کے حق میں کی گئی متنازع حلقہ بندیوں پر مسلمانوں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست گزاروں حاجی عبدالغنی خان اور محمد ایوب مٹو نے مؤقف اختیار کیا کہ 2026 سے پہلے ملک میں کہیں بھی ری ڈرائنگ یا حلقہ بندی پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود کمیشن نے نہ صرف حلقہ بندیاں کیں بلکہ اس پورے عمل میں بد نیتی اور غیر منصفانہ طریقے سے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچایا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرسکے۔

یاد رہے کہ اگست 2019 کو مودی سرکار نے ایک کالے قانون کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو وفاقی اکائیوں میں تقسیم کیا تھا اور پھر جموں و کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے لے حد بندی کمیشن بنایا تھا۔

اس کمیشن نے جموں کے لیے 43 اور کشمیر کی اسمبلی کے لیے 47 نشستیں یعنی مجموعی طور پر 114 نشستیں مختص کیں جن میں سے 24 ریزرو نشستیں آزاد کشمیر کے لیے تفویض کردیں جو کہ پاکستان کا حصہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی دیگر 90 حلقوں پر انتخاب ووٹنگ سے ہوگا۔

حد بندی کمیشن نے یہ متنازع سفارش بھی کی کہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر کے مہاجرین اور دو تارکین وطن کو بھی اسمبلی میں بطور ارکان نامزد کیا جائے۔

سپریم کورٹ میں درخواست گزاروں نے اس عمل کو سراسر غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ تھا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے باوجود ملک بھر میں حلقہ بندیاں 1971 کی مردم شماری کی بنیاد پر طے کی گئی تھیں جس کے تحت 2026 تک مردم شماری تک کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔

تاہم حکومتی وکیل نے کہا کہ 2019 میں کی گئی قانون سازی کے تحت جموں و کشمیر کی ریاستی اسمبلیوں اور وفاقی پارلیمنٹ کی حد بندی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس لیے یہ اقدام بالکل درست ہے۔

جس پر سپریم کورٹ نے حکومتی مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے جموں وس کشمیر میں حلقہ بندیوں کے خلاف مسلمانوں اور اپوزیشن کی درخواست کو مسترد کردیا۔

دوسری جانب بی جے پی نے اپوزیشن کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی ممکنہ شکست کے باعث انتخابی حلقوں کی دوبارہ ترتیب پر زور دے رہی ہے۔

TAGGED:Featuredبھارتی سپریم کورٹحد بندی کمیشنخصوصی حیثیتمقبوضہ کشمیر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خاتون جج کو دھمکی کیس:عمران خان کی گرفتاری درخواست مسترد
Next Article انگلش ٹیم کے سابق کپتان مورگن کا بھی دنیائے کرکٹ کو الوداع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیلی دہشت گردی عروج پر: حزب اللہ کے نئے سربراہ کی تصویر لگا کر قتل کی دھمکی دے ڈالی

تل ابیب (ویب‌ڈیسک): اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے نئے سربراہ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔آج…

October 29, 2024
پاکستان

مسلم لیگ ن ڈیڑھ سال میں معیشت ٹھیک کرنے میں ناکام ہوئی: شرجیل میمن

(ویب ڈیسک) : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم…

November 12, 2023
پاکستان

ایئرپورٹ دھماکے کی تحقیقات تیسرے روز بھی غیر واضح؛ سندھ و بلوچستان سے متعدد افراد زیر حراست

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات کے لیے دونوں صوبوں سے متعدد افراد کو حراست میں…

October 8, 2024
دلچسپ و عجیب

1200 نارمل شرٹس کےبرابر دنیا کی سب سےبڑی ٹی شرٹ تیار

رومانیہ (ویب ڈیسک): رومانیہ کے ماحولیاتی رضاکاروں نے پلاسٹک کی پانچ لاکھ بوتلوں کو ری سائیکل کرکے دنیا کی سب…

May 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?