Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چیچہ وطنی:جعفر ایکسپریس بوگی نمبر 4میں دھماکا،1جاں بحق،3 زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چیچہ وطنی:جعفر ایکسپریس بوگی نمبر 4میں دھماکا،1جاں بحق،3 زخمی
پاکستانتازہ ترین

چیچہ وطنی:جعفر ایکسپریس بوگی نمبر 4میں دھماکا،1جاں بحق،3 زخمی

Published February 16, 2023
Tags: جعفر ایکسپریس ٹرین چیچہ وطنی دھماکا
Share
SHARE

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کے واش روم میں دھماکا ہوا ہے جس سے ایک مسافر خاتون جاں بحق جبکہ 3 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ملتان ڈویژن میں چیچہ وطنی کے قریب ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، چیچہ وطنی پولیس نے موقع پر پہنچ تحقیقات شروع کردیں، نعش اور زخمیوں کا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ دھماکا میاں چنوں سے نکلتے ہی ہوگیا تھا، ٹرین کی ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے دھیان نہ دیا، دھماکا بوگی نمبر 4 کے واش روم میں ہوا۔

ترجمان ریلوے بابر علی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس میں دھماکا سلینڈر پھٹنے سے ہوا، مسافر اپنے سامان میں سلینڈر چھپا کر باتھ روم میں لے کر گیا تھا۔

بابر علی کے مطابق ایس پی ریلوے چیچہ وطنی پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ 31 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

حکام نے بتایا تھا کہ متاثرہ بوگیوں میں سوار مسافر رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے لیے جارہے تھے اور آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والی 2 بوگیاں خصوصی طور پر بک کروائی گئی تھیں جن میں زیادہ تر مرد حضرات سوار تھے اور ان کے پاس کھانا بنانے کے لیے سلنڈر بھی موجود تھے۔

اس وقت کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا تھا کہ مسافروں کا سامان چیک کرنے کی سہولت صرف بڑے اسٹیشنز پر موجود ہے باقی چھوٹے اسٹیشنز پر مسافروں کے سامان کی تلاشی لینے کا کوئی نظام نہیں۔

پاکستان ریلوے کی ٹیم نے ابتدائی تحقیقات میں دعویٰ کیا تھا کہ تیزگام ٹرین سانحے کی بنیادی وجہ 2 سلنڈروں سے گیس لیک ہونے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے ہیں جبکہ کسی شارٹ سرکٹ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

بعدازاں پاکستان ریلوے کے عہدیدار نے اعتراف کیا تھا کہ اسٹیشنز اور ٹرینوں میں ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس، کنڈیکٹر گارڈز، ٹکٹ چیکرز و دیگر، قوانین اور ایس او پیز کے مطابق فرائض سر انجام دیتے تو یہ سانحہ ہونے سے روک سکتے تھے۔

TAGGED:جعفر ایکسپریس ٹرینچیچہ وطنیدھماکا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گلوبل وارمنگ: نیوزیلینڈ میں سمندری طوفان،5 ہلاک،9 ہزارافرادبےگھر
Next Article ویمنز ٹی20 ورلڈکپ:منیبہ علی سنچری بنانیوالی پہلی پاکستانی بیٹر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وزیراعظم کا یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزرائے اعلیٰ کو خراج تحسین

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ…

July 17, 2024
پاکستان

جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے 340 ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا، اعتزاز احسن

لاہور (ویب ڈیسک): پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے…

July 24, 2025
پاکستانتازہ ترین

جعلی خبریں روکنےکیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات…

September 25, 2024
پاکستان

کراچی میں سندھیوں کے ڈومیسائل اورنوکریوں پر پابندی کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما کی درخواست مسترد کردی. سندھ کے مختلف اضلاع سے…

May 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?