Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شیخ رشید احمد اڈیالہ جیل سے رہا ہوگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > شیخ رشید احمد اڈیالہ جیل سے رہا ہوگیا
پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید احمد اڈیالہ جیل سے رہا ہوگیا

Published February 16, 2023
Tags: جیل سے رہا شیخ رشید احمد ضمانت منظور
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر کے وکیل سلمان اکرم راجا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور ایس ایچ او آبپارہ عدالت میں پیش ہوئے۔

شیخ رشید کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے ایک الزام کی بنا پرضمانت خارج کی، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ الزام کیا لگایا گیا ہے؟ سلمان اکرم نے کہا کہ نیوز چینل پر بیان دکھایاگیا جس کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

عدالت نے پوچھا کہ شیخ رشیدنے الزام کیا لگایا ہے؟ کسی نیوز چینل پر بیان ہے؟ اس پر شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ جی انہوں نے ایک بیان دیا جو نیوز چینلز پر نشر ہوا لیکن شواہد میں ایسا کچھ نہیں کہ بیان سے پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے درمیان تصادم ہوا۔

دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں، ان کی گفتگو پارلیمانی ہونی چاہیے اس پر عدالت نے کہا کہ سب ایک ہی قسم کی گفتگو کرتے ہیں، سب پارلیمانی ہے، جج کے ریمارکس پرعدالت میں قہقہے لگ گئے۔

جہانگیر جدون نے کہا کہ شیخ رشید نے وزیرداخلہ اور بلاول بھٹو کو گالیاں دیں،اس پر سلمان اکرم نے کہا کہ یہ کیس ہی نہیں ہے جو ایڈووکیٹ جنرل بیان کررہے ہیں۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بیان دیا کہ شیخ رشید کے بیان کی تفصیلات پیمرا سے حاصل کی گئیں، انہوں نے بیان دیا کہ انہوں نے عمران خان سے یہ انفارمیشن لی، آصف زرداری کی عمران خان کے خلاف مبینہ سازش کے شواہد شیخ رشید سے نہیں ملے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ فیصلہ سناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

شیخ رشید کے وکیل اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق عدالتی حکمنامہ لیکر اڈیالہ جیل پہنچے جہاں قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد شیخ رشید کو رہا کر دیا گیا۔

TAGGED:جیل سے رہاشیخ رشید احمدضمانت منظور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شفاف انتخابات سےمتعلق چیف الیکشن کمشنرکی عدالت میں لاچاری ظاہر
Next Article کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 174 رنز کا ہدف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

صارف 13 میگا واٹ بجلی استعمال کرتا ہے، قیمت 40 ہزار میگا واٹ کی ادا کرتا ہے: حکام این ٹی ڈی سی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیپرا میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ…

August 28, 2024
پاکستان

4 اپریل پاکستان کا سیاہ ترین دن ہے، قائدعوام کو تختہ دار پرلٹکایا گیا؛ سلیم مانڈوی والا

ہیوسٹن امریکا (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی امریکا (ٹیکساز چیپٹر) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو…

April 7, 2023
imran khan and shahbaz sharif
پاکستان

وزیراعظم کا ’سیاسی استحکام‘ پر زور، عمران خان کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی حریفوں پر ملک میں ’انارکی پھیلانے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے سیاسی استحکام پر زور…

December 17, 2022
پاکستان

پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت ترقی سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے…

July 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?