Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جنوبی امریکی ملک پیرو میں 4 ہزار پرانا مندر اور تھیٹر دریافت؛ شکاگو فیلڈ میوزیم کا دعویٰ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > جنوبی امریکی ملک پیرو میں 4 ہزار پرانا مندر اور تھیٹر دریافت؛ شکاگو فیلڈ میوزیم کا دعویٰ
دلچسپ و عجیب

جنوبی امریکی ملک پیرو میں 4 ہزار پرانا مندر اور تھیٹر دریافت؛ شکاگو فیلڈ میوزیم کا دعویٰ

Published July 11, 2024
Tags: 4 ہزار سال پرانے مندر اور تھیٹر کے آثار دریافت Featured جنوبی امریکی ملک پیرو شکاگو کے فیلڈ میوزیم کی جانب سے جاری بیان ماہرین آثار قدیمہ
Share
SHARE

شکاگو (ویب ڈیسک): ماہرین آثار قدیمہ نے جنوبی امریکی ملک پیرو میں 4 ہزار سال پرانے مندر اور تھیٹر کے آثار دریافت کیے ہیں۔شکاگو کے فیلڈ میوزیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2023 میں شمالی پیرو کے قصبے Zana کے قریب تحقیقی کام شروع ہوا تھا۔تحقیق کے دوران 33 فٹ لمبا اور 33 فٹ چوڑے حصے میں کھدائی کی گئی جس میں مٹی اور لکڑی سے بنی تاریخی دیواروں کے آثار دریافت ہوئے۔

اس جگہ پر کچھ انچ کھودنے پر ہی قدیم دیواروں کے آثار نظر آنے لگے تھے اور اسی لیے مزید کھدائی کی گئی۔

فیلڈ میوزیم کے ماہر لوئس مورو یونونان نے بتایا کہ یہ بہت حیران کن ہے کہ جدید ترین جگہ کے نیچے بہت زیادہ قدیم اسٹرکچر موجود ہے۔گڑھے کو گہرا کرنے سے ایک بڑے مندر کا ایک حصہ دریافت ہوا اور ماہرین نے اسے بہت زیادہ پرجوش دریافت قرار دیا ہے۔

مندر کے ساتھ ایک چھوٹا تھیٹر بھی دریافت ہوا جس میں ایک زینہ اور بیک اسٹیج جیسا حصہ بنا ہوا تھا۔ماہرین کے خیال میں اس جگہ پر مخصوص لوگوں کے سامنے مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہوں گی۔تھیٹر کے زینے پر مٹی کے پینلز موجود تھے جن پر پرندوں جیسی کسی مخلوق کے خاکے بنے ہوئے تھے۔

لوئس مورو نے بتایا کہ ایک تخمینے کے مطابق یہ مندر اور تھیٹر 31 سو سے 4 ہزار سال پرانے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دریافت سے اس خطے کے قدیم مذہب کے ابتدائی ماخذ کا اندازہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم اس بارے میں بہت کم جانتے ہیں مگر اب ہمارے پاس اس حوالے سے کچھ شواہد موجود ہیں۔

پیرو کو ابھی ماچو پیچو نامی قدیم اسٹرکچر کے لیے جانا جاتا ہے جو 15 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔

مگر یہ مندر اور تھیٹر ماچو پیچو سے ساڑھے 3 ہزار پرانے ہیں۔محققین کے مطابق ہم یہ نہیں جانتے کہ اس زمانے کے افراد خود کو کیا کہتے تھے، بس یہ معلوم ہے کہ انہوں نے اپنے گھر، مندر اور قبرستان خود تیار کیے۔

ماہرین نے دیواروں میں بہت بڑے پینٹ کیے گئے خاکے بھی دریافت کیے اور ان پینٹ کے ذرات کا تجزیہ لیبارٹری میں بھی کیا اور اس طرح قدیم اسٹرکچر کے زمانے کی تصدیق ہوئی۔

TAGGED:4 ہزار سال پرانے مندر اور تھیٹر کے آثار دریافتFeaturedجنوبی امریکی ملک پیروشکاگو کے فیلڈ میوزیم کی جانب سے جاری بیانماہرین آثار قدیمہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکا کے جنگل میں خوفناک مخلوق دیکھ کر نوجوان دہشت زدہ
Next Article عراقی عدالت نےداعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنادی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل آئی فون اب پیلے رنگ میں دستیاب، بکنگ کیلیے پیش

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایپل نے آئی فون 14 اور 14 پلس کو اس موسم بہار میں ایک نئے رنگ میں…

March 12, 2023
انٹرٹینمنٹپاکستان

حمیرا اصغر کیس: پروڈیوسر، جم ٹرینر اور ڈیزائنر شامل تفتیش

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دائرہ کار کو…

July 15, 2025
انٹرٹینمنٹ

پہلی بار فلسطینی حسینہ نادین ایوب مس یونیورس مقابلے میں شرکت کریں گی

رملا - یروشلم (شوبز ڈیسک): فلسطین پہلی بار مس یونیورس 2025 میں شریک ہوگا۔تھائی لینڈ میں رواں سال نومبر میں…

October 7, 2025
پاکستان

حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی اور خوشامد کی وجہ سے دوریاستی حل کی تجاویز دے رہے ہیں؛ جماعت اسلامی

مانسہرہ (ویب ڈیسک): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین…

October 3, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?