Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جام صادق پل کی ایک راہداری BRT کے لیے مخصوص ہوگی، شرجیل میمن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جام صادق پل کی ایک راہداری BRT کے لیے مخصوص ہوگی، شرجیل میمن
پاکستان

جام صادق پل کی ایک راہداری BRT کے لیے مخصوص ہوگی، شرجیل میمن

Published August 27, 2025
Tags: Featured جام صادق پل کا دورہ شرجیل انعام میمن وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ یلو لائن بی آر ٹی کا اہم حصہ
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کا اہم حصہ جام صادق پل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ مقررہ وقت سے قبل مکمل ہوجائے گا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جام صادق پل کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو تعمیراتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس پل پر پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے علیحدہ راستے بنائے گئے ہیں، پل کی ایک راہداری بی آر ٹی کے لیے مخصوص ہوگی جبکہ باقی سڑک عام ٹریفک کے استعمال میں رہے گی، اس پُل کی تکمیل کے بعد پرانا جام صادق پل منہدم کرکے اسی طرز کا نیا پل تعمیر کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کے ڈیپوز پر بھی کام جاری ہے یہ منصوبہ تکمیل کے بعد کراچی کے شہریوں کے لیے نہایت جدید سہولت فراہم کرے گا، عالمی بینک کے تعاون سے جاری یہ منصوبہ شہر کی ٹرانسپورٹ میں نمایاں اضافہ کرے گا، اس منصوبے سے ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے، ریڈ لائن بی آر ٹی کے مرکزی راہداری پر بھی کام تیز رفتاری سے ہو رہا ہے آئندہ ماہ شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں لائی جائیں گی اور بڑی تعداد میں الیکٹرک بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے آغاز میں شروع کیا جائے گا، خواتین کو مفت تربیت اور ڈرائیونگ لائسنس بھی فراہم کیا جا رہا ہے، اور نوکری پیشہ خواتین و طالبات کو برقی اسکوٹر دی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو سہولتیں دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ پنک اسکوٹر اسکیم کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ میں اس نوعیت کی سرگرمی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت لاڑکانہ میں ہزاروں خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق کی سندیں دے رہے ہیں۔ “اپنی زمین، اپنا چھت” پروگرام کے تحت خواتین کے لیے گھروں کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر بے زمین افراد کو زمین بھی دی جا رہی ہے۔ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ بلاول بھٹو زرداری مکمل کر رہے ہیں، اس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل عالمی بینک کا ایک اعلیٰ سطح وفد وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں وزیرِاعلیٰ سندھ سے ملا، جس میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے یلو لائن بی آر ٹی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر حکومت سندھ پوری توانائی سے کام کر رہی ہے۔ عوام کو توانائی بحران سے نجات دلانے کے لیے سولر پینل مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب سے صورت حال سنگین ہے، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر پنجاب حکومت کو کسی قسم کی مدد درکار ہو تو سندھ حکومت حاضر ہے۔ سندھ میں بھی اگر سیلابی صورت حال پیدا ہوئی تو حکومت پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں حالیہ بارش سے شہریوں کو چند گھنٹے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر بعض مخصوص میڈیا ہاؤسز نے اس پر غیر معمولی مہم جوئی کی۔ ایسے ہی ادارے آج پنجاب کے سیلاب پر وہ رویہ اختیار نہیں کر رہے، قدرتی آفات پر سیاست کے بجائے عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہیے کہ پانی کے اخراج میں وقت لگتا ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ پوری طرح موجود ہے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیرِاعلیٰ کا اختیار ہے اور اس میں کوئی برائی نہیں بہتری کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے اور نئے لوگوں کو موقع دیا جانا چاہیے۔ صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں آئندہ ممکنہ سیلابی صورت حال اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔ نئے صوبوں کے مطالبے آئین کے تحت متعلقہ اسمبلی کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں اور سندھ اسمبلی اس نوعیت کی کوئی منظوری نہیں دے گی۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کا جو حصہ تاحال عوام کے لیے نہیں کھولا گیا، اگر بارش یا تعمیراتی کام کے دوران کوئی خرابی سامنے آئی تو اس کی درستی کی جائے گی۔ شاہراہ بھٹو ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، اور معاہدے کے تحت یہ فرم آئندہ 25 برس تک شاہراہ کی نگہداشت کی ذمہ دار ہے۔ اس میں قومی خزانے کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہو رہا۔ کچھ عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ واضح ہدایات دے دی ہیں کہ دسمبر تک ریڈ لائن بی آر ٹی کا راہداری منصوبہ مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہم سب ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

TAGGED:Featuredجام صادق پل کا دورہشرجیل انعام میمنوزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھیلو لائن بی آر ٹی کا اہم حصہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹرمپ نے 4 بار فون کیا مگر مودی نے کال نہ اٹھائی: جرمن اخبار کا دعویٰ
Next Article کراچی، پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی، گرفتار 20 ملزمان جیل روانہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

ق لیگ کا مشاورتی اجلاس:چوہدری شجاعت کو صدارت سے ہٹادیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا۔ مسلم لیگ ہاؤس…

January 26, 2023
دنیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سے گونج اُٹھا

نئی دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی دارالحکومت دہلی زوردار دھماکے سے لرز اُٹھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کا علاقہ پرشانت…

November 28, 2024
پاکستانکاروبار

کراچی:13 گھنٹےلوڈشیڈنگ،جو لوگ بل دیتے ہیں ان کا کیا قصور؟ سندھ ہائی کورٹ

کراچی (ویب ڈیسک): غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری عدالت کے سامنے آہ و بکا کرنے پر مجبور ہوگئے، سندھ ہائیکورٹ…

March 6, 2024
کھیل

کولمبو : پاکستان کی شاندار باؤلنگ، سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز پر آؤٹ

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان…

July 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?