لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر لگے کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔تفصیلات کے مطابق آگ نے بجلی کی تاروں اور ٹینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم پولیس اہلکار اور کارکن آگ بجھانے میں مصروف رہے۔
زمان پارک کے کیمپ لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو عملے نے آگ بجھا دی ہے جبکہ آگ سے کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا۔
عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر لگے کیمپ میں اچانک آگ کیسے لگی؟ وجوہات اب تک معلوم نہ ہوسکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں موجود ہیں۔ عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج 4 بجے ملاقات کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔