ٹوکیو (ویب ڈیسک): ٹوکیو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والے مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی ائیر لائن کا مسافر طیارہ ٹوکیو کے ائیرپورٹ پر جیسے ہی اترا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، طیارے میں آگ لگتے ہی ریسکیو ٹیمیں رن وے پر جا پہنچیں اور مسافروں کو نکالنے کا عمل شروع کیا۔
Japan airlines plane on fire at Haneda Airport Tokyo. pic.twitter.com/3TZfxHVZkR
— Taurus4🇺🇦ShoTimeFella🎗️ (@Atacms_4_Ukr) January 2, 2024
رپورٹس کے مطابق طیارے میں 367 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
جاپانی میڈیا کا بتانا ہےکہ مسافر طیارہ تیز رفتاری سے رن وے پر اترا، طیارہ ائیرپورٹ پر ہی کھڑے کوسٹ گارڈ کےا یک جیٹ سے ٹکرایا جس میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے ایک باہر نکل آیا تاہم 5 افراد سے متعلق فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ٹوکیو ائیر پورٹ پر جہاز میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں جہاز کی کھڑکیوں سے آگ کو نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔