Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اوکاڑہ کا نوجوان 4 ہزار کلومیٹر پیدل سفر کرکے مکہ پہنچ گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > اوکاڑہ کا نوجوان 4 ہزار کلومیٹر پیدل سفر کرکے مکہ پہنچ گیا
دلچسپ و عجیب

اوکاڑہ کا نوجوان 4 ہزار کلومیٹر پیدل سفر کرکے مکہ پہنچ گیا

Published June 26, 2023
Tags: Featured ا ’حج کے لیے اوکاڑہ سے مکہ تک پیدل سفر‘ اپنی کمر پر ایک بینر بھی نصب کیا وہ مختلف ممالک کا سفر کرتے ہیں
Share
SHARE

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک): پاکستانی طالب علم عثمان ارشد حج کی ادائیگی کے لیے 4 ہزار کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرکے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں، انہیں اپنے سفر کے دوران کئی مشکلات کا سامنا رہا لیکن ان کے حوصلے بلند رہے۔سعودی اخبار عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹا سا بستہ، چھتری اور ٹریکنگ جوتے پہن کر 25 سالہ طالب علم نے اپنے سفر کا آغاز صوبہ پنجاب میں اپنے آبائی شہر اوکاڑہ سے کیا تھا۔انہوں نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے سعودی عرب اور مقدس مقام مکہ مکرمہ پہنچنے میں تقریباً ساڑھے 5 ماہ لگے‘۔

الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ تین بارڈرز کراس کرنے کے بعد 5400 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کر کے چھ ماہ 13 دن میں مکہ مکرمہ کی پاک سر زمین پر پہنچ چکا ہوں ❤️ پروردگار کے لاکھ شکر کے بعد آپ لوگوں کی محبت اور حوصلہ بڑھانے پر بے حد شکر گزار ہوں۔ اللہ پاک سب کو اپنے گھر بلائیں، آمین pic.twitter.com/5IvbAee3kS

— Usman Arshad (@usmanarshad63) April 13, 2023

پیدل سفر طے کرکے مکہ مکرمہ جانے کا خیال انہیں سنہ 2021 میں آیا تھا جب انہوں نے اوکاڑہ سے درہ خنجراب تک 34 دن تک پیدل چل کر ایک ہزار 270 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔

حج کے لیے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے بعد انہوں نے مزید 9 ماہ سفر کی تیاری کی اور اس دوران انہوں نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے تقریباً 6 ہزار 800 ڈالر جمع کیے۔

عثمان ارشد نے بتایا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب میں یکم اکتوبر 2022 کو شدید گرمی میں اپنے گھر سے نکلا تھا جس کے بعد میرا پورا سفر شدید گرمی اور شدید سردی میں جاری رہا، بے شک میں اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘۔

عثمان کہتے ہیں کہ ان کا اصل منصوبہ پاکستان سے ایران، عراق، کویت اور پھر سعودی عرب جانا تھا لیکن ویزے کے حصول میں مشکلات کی وجہ سے انہیں راستے میں اپنا سفر تبدیل کرنا پڑا۔

Alhamdulillah completed the Hajj journey 2023 by walk, 5400 kilometres in 6 months & 13 days from Okara Pakistan to Makkah ❤️

الحمد لله أنهى رحلة الحج 2023 سيرًا على الأقدام 5400 كيلومتر في 6 أشهر 13 يومًا من أوكارا باكستان إلى مكة المكرمة ❤️@cnni @BBCUrdu @SalmanAldosary pic.twitter.com/NdonfT2uMt

— Usman Arshad (@usmanarshad63) June 23, 2023

انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے وزارت خارجہ سے ویزے کے حصول میں مدد کی درخواست کی تھی، لیکن عراق کا ویزا حاصل کرنے میں ناکام رہا۔‘

عثمان ارشد نے جب گزشتہ سال اپنا سفرشروع کیا تھا تو سعودی عرب کی جانب سے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے کہا کہ وہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں داخل ہوئے۔

6 ماہ کا سفر پیدل طے کرتے ہوئے عثمان ارشد پاکستان، ایران، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے ہوتے ہوئے آخر کار مقدس شہر مکہ پہنچے ہیں۔

انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ ’ہر مسلمان شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مکہ آئے اور اپنی زندگی میں ایک بار مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرے، اور میری بھی یہی خواہش تھی، لیکن میرا ان دونوں جگہوں پر پیدل جانے کا ارادہ تھا۔‘

اپنے سفر کے دوران عثمان ارشد کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جن میں اس کا عراقی ویزا مسترد ہوا، خراب موسم، اور نیند پوری کرنے کے لیے مشکل کا سامنا رہا لیکن وہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے مثبت سوچ کے ساتھ گھر سے نکلے تھے۔

سفر کے دوران انہوں نے اپنی کمر پر ایک بینر بھی نصب کیا تھا جس میں لکھا تھا ’حج کے لیے اوکاڑہ سے مکہ تک پیدل سفر‘

عثمان نے بتایا کہ سفر کے دوران ان کی بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوئی جنہوں نے ان کی مدد بھی کی۔

وہ کہتے ہیں کہ ’اپنے سفر کے دوران مجھے بہت سے لوگوں سے مل کر خوشی ہوئی جنہوں نے مجھے عزت دی اور مہمان نوازی کی بالخصوص جب میں نے انہیں بتایا کہ میں پیدل سفر کرکے مکہ مکرمہ جارہا ہوں تو وہ لوگ بہت خوش ہوئے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’سفر کے دوران کئی مواقع ایسے بھی آئے جہاں سڑکیں ویران تھیں، کوئی شہر یا گاؤں نہیں تھا، لیکن راستے میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے میرا حوصلہ بلند رکھا، جس کی وجہ سے میں اپنی منزل تک پہنچ سکا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے عثمان ارشد نے کہا تھا کہ ’یہ سفر ان کی زندگی بدل دے گا، انہوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں میڈیا اور کمیونیکیشن میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے لیکن اب وہ مختلف ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

TAGGED:Featuredا ’حج کے لیے اوکاڑہ سے مکہ تک پیدل سفر‘اپنی کمر پر ایک بینر بھی نصب کیاوہ مختلف ممالک کا سفر کرتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹائٹن آبدوز کیسے تباہ ہوئی،امریکی کوسٹ گارڈز نےتحقیقات شروع کردی
Next Article ICCورلڈکپ شیڈول کا اعلان: پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

امتحانات پھر خطرے میں : کراچی میں پھر کل سےیکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی

کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی۔تازہ…

May 28, 2024
پاکستان

ججز کے درمیان مبینہ جھگڑے کی خبر: ترجمان سپریم کورٹ کی تردید

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان مبینہ جھگڑے اور ہاتھا پائی کی خبروں پر ترجمان سپریم…

April 14, 2023
پاکستان

انتخابات: ہماری تیاریاں مکمل، مزید 8 ہزار لوگ حکومت سے مانگے ہیں؛ AIGکراچی

کراچی (ویب ڈیسک): ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (آئی جی) کراچی خادم حیسن رند نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے ہماری…

December 25, 2023
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کےبیٹے آریان بطورِ ہدایتکار ڈیبیو کرنےکیلئے تیار،نیٹ فلکس کیلیے’اسٹارڈم‘ سیریز بنائیںگے

ممبئی(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان بطورِ ہدایتکار فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے…

March 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?