Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسد طور کیخلاف کارروائی: ‘یہ تو عدلیہ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی گئی ہے’، چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسد طور کیخلاف کارروائی: ‘یہ تو عدلیہ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی گئی ہے’، چیف جسٹس
پاکستان

اسد طور کیخلاف کارروائی: ‘یہ تو عدلیہ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی گئی ہے’، چیف جسٹس

Published March 11, 2024
Tags: Featured صحافیوں کو ہراساں کرنے قاضی فائز عیسیٰ کسی صحافی کو گولی ماردو کیس کی سماعت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صحافیوں کو ایف آئی اے کے نوٹس دیے جانے اور ہراساں کیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جرم کی ریکارڈنگ موجود ہے، ان ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکے؟

انہوں نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب یہ کس قسم کے آئی جی ہیں؟ ان آئی جی کو ہٹا دینا چاہیے، چار سال ہوگئے، کیا آپ کو چار صدیاں چاہیے؟

چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ پورا ملک آپ کی کارکردگی دیکھ رہا ہے، آئی جی اسلام آباد کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ سہولت کاری کررہے ہیں، کسی صحافی کو گولی ماردو، کسی پرتشدد کرو، کسی کو اٹھالو، سیف سٹی کیمرے خراب ہوجاتے ہیں۔

سماعت کے دوران بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ اسد طور اس وقت جیل میں ہیں جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اسدطور جیل میں کیوں ہیں؟ اس پر بیرسٹر صلاح الدین نے بتایا کہ اسد طور کے خلاف ایک ایف آئی آر درج ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اسد طورکے خلاف مقدمے میں سنگین نوعیت کی دفعات عائد کی گئی ہیں، حساس معلومات سمیت عائد دیگر دفعات کا اطلاق کیسے ہوتا ہے؟ انکوائری نوٹس میں لکھا گیا کہ عدلیہ کے خلاف مہم پرطلب کیا جارہا ہے جب کہ ایف آئی آر میں عدلیہ کے خلاف مہم کا ذکرتک نہیں، یہ تو عدلیہ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی گئی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیوں ناں ایف آئی اے کو توہین عدالت کا نوٹس دیں، سپریم کورٹ کے کسی جج نے ایف آئی اے کو شکایت کی نہ رجسٹرار نے، سپریم کورٹ کا نام استعمال کرکے تاثردیا گیا جیسے عدلیہ کے کہنے پرکارروائی ہوئی، اس طرح تو عوام میں عدلیہ کا امیج خراب ہوگا۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا ہم اب عدلیہ کو بدنام کرنے پر ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کرواسکتے ہیں؟ ایف آئی اے کے متعلقہ افسر خود عدلیہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، آئی ایس آئی کا نمائندہ جے آئی ٹی میں کیسے شامل ہوسکتا ہے؟ آئی ایس آئی انٹیلی جنس ایجنسی ہے، قانون نافذ کرنے والا ادارہ نہیں، قانون کا نفاذ آئی ایس آئی کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

TAGGED:Featuredصحافیوں کو ہراساں کرنےقاضی فائز عیسیٰکسی صحافی کو گولی ماردوکیس کی سماعت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خیبرپختونخوا: صحت کارڈ پر جعلی آپریشنز کیے جانے کا انکشاف
Next Article ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

موٹرولا کا 2023 سال کو الوداع، سستا فون متعارف

کراچی (ٹیک‌ڈیسک): اسمارٹ فون بنانے والی امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی موٹرولا نے سال 2023 کے اختتام پر اپنا سستا…

December 25, 2023
کھیل

نیشنل گیمز : جڑواں بہنوں نےگولڈ میڈل اپنے نام کرلیے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): نیشنل گیمز کے ووشو ایونٹ میں ہنزہ کی جڑواں بہنوں نے سونے کے تمغے اپنے نام کرلیے۔ووشو…

May 28, 2023
کھیل

ون ڈے سیریز میں‌شکست کے بعد چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا الوداع

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے لیے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے سیریز کے اختتام…

January 14, 2023
پاکستان

عمران خان کے کاغذات نامزدگی: لاہور سےمسترد، میانوالی سے منظور ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک): رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شعیب شاہین نے میانوالی سے سابق وزیراعظم و بانی…

December 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?