Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کی جائے؛ قومی اسمبلی کا متفقہ مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کی جائے؛ قومی اسمبلی کا متفقہ مطالبہ
پاکستان

جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کی جائے؛ قومی اسمبلی کا متفقہ مطالبہ

Published September 2, 2025
Tags: Featured پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی قومی اسمبلی کے اجلاس نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ ہم نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ اسپیکر نے کہا کہ جن کے متاثرہ اضلاع ہیں، ان کو بات تو کرنے دیجیے۔

رکن اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ میرا حلقہ چناب کے کنارے پر ہے، وہاں اس سے پہلے کبھی اتنا زیادہ پانی نہیں آیا۔ گھروں اور انفرا اسٹرکچر کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ آنے والے وقت میں 22 فیصد زیادہ بارشیں اور سیلاب آنے ہیں۔

ثمینہ خالد نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کیا احتیاطی تدابیر کی ہیں؟ راوی کے علاقے میں کس طرح ڈیولپمنٹ ہوئی ہے؟۔ مصیبت زدہ لوگ کھانے کو بھی ترس رہے ہیں۔

شاہدہ اختر علی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ نہیں کیا گیا۔ شجرکاری کے منصوبوں پر عمل نہیں کیا گیا۔ بروقت اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے تمام چیزیں ہمارے سامنے آئیں ۔ خیبرپختونخوا میں کس طرح جنگلوں کو کاٹا گیا ہے۔ کسی ایک کمپنی کو مورد الزام ٹھہرانا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا وقت نہیں ہے۔ جتنی بھی سوسائٹیاں ہیں ان کا دوبارہ کمیٹی تشکیل دے کر جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سخت سے سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے۔

نور عالم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو دریاؤں پر گھر بنانے کی اجازت کس نے دی ؟۔ آپ پہلے اسلام آباد سے کارروائی شروع کریں ۔ خیبر پختونخوا کی پی ڈی ایم اے 12 لوگوں کو نہیں بچا سکی ۔ ان کے پاس رسی تک نہیں تھی۔ سیلاب سندھ میں پہنچے گا تو کیا صورتحال ہوگی ؟۔ اصل قصوروار بیوروکریسی ہے کیونکہ انہوں نے این او سیز دیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج کلائمیٹ چینج کا وزیر کہاں پر ہے؟۔ بھارت نے پانی چھوڑ کر آپ سے دشمنی کی ہے ۔ آپ بتائیں وزیر آبی وسائل کہاں ہیں؟۔ ہم نے اٹھارہویں ترمیم سے ملک کو کمزور کیا ۔ سیاستدانوں کے بجائے بیوروکریسی کا احتساب ہونا چاہیے ۔ سیلاب اور دہشت گردی میں یہ بیوروکریسی مال کماتے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیوروکریسی کو گالم گلوچ کرنے کا بہت شوق ہے۔ کبھی ہم ہائبرڈ نظام کی بات کرتے ہیں ۔ یہ باتیں کرنی ہیں تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پنڈی میں غلط کام ہو اور میرا قصور نہ ہو۔ آپ 40 سال تک اس نظام کا حصہ رہے ہیں ، پاکستان کا دفاع اور معیشت مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ کرنل سیلابی ریلے کی نذر ہوا تو لوگوں نے میمز بنائیں۔ ہم خود اس ایوان کا تقدس پامال کرتے ہیں ۔ ہمیں وائرل ہونے کے لیے کسی کو ڈس کریڈٹ نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں ایسی باتیں کرتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑے بڑے پل، اسپتال بنائے، کسی کنٹریکٹر پر الزام نہیں لگایا۔ کس کنٹریکٹ کی جرات ہےکہ راولپنڈی میں غیر معیاری کام کرکےپیمنٹ لے لے۔ اپنے آدھا کلو گوشت کی خاطر پوری بھینس ذبح کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم لمحہ بہ لمحہ سیلاب کی آگاہی حاصل کر رہے ہیں اور فوری احکامات بھی جاری کررہے ہیں۔ آنے والے وقت کی پیش بندی کے لیے وزیر اعظم منصوبوں پر غور کر رہے ہیں ۔ مختلف منصوبوں کے حوالے تجاویز بھی دی جا رہی ہیں ۔ ایسے جامع منصوبے بنائے جائیں گے جس پر کوئی اعتراض نہ کرسکے ۔ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا سروے بھی جاری ہے۔ جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے، حکومت ان کی مدد کرے گی۔

TAGGED:Featuredپنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیںجنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائیقومی اسمبلی کے اجلاسنظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بارشوں نے سوڈان میں‌بھی تباہی برپا کردی، ہزاروں لوگ جاں بحق
Next Article کیریبیئن پریمیئر لیگ: کیرون پولارڈ کی طوفانی بیٹنگ، 8 گیندوں پر 7 چھکے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جو کہتے تھے کراچی اور سندھ الگ الگ ہے وہ آج دفن ہوگئے؛ بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ پورے سندھ کے عوام کاشکریہ اداکرتے ہیں ،سندھ…

May 13, 2023
انٹرٹینمنٹ

حمل کی کتاب کےعنوان میں لفظ ‘بائبل’کےاستعمال پر ہائی کورٹ کا کرینہ کپور کو نوٹس

مدھیہ پردیش (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی سُپر اسٹار کرینہ کپور خان کو اپنی حمل کی کتاب کے عنوان میں…

May 11, 2024
دنیا

بارشوں نے سوڈان میں‌بھی تباہی برپا کردی، ہزاروں لوگ جاں بحق

دارفور -سوڈان (ویب ڈیسک): سوڈان کے وسطی دارفور کے گاؤں تراسن میں کئی دنوں کی شدید بارشوں کے بعد خوفناک…

September 2, 2025
پاکستان

سندھ جیسی دولت مند زمین کےلوگ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سےانتہائی افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں؛ قادر مگسی

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی…

July 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?