لاہور (شوبز ڈیسک): اداکارہ نور نے بھی سیاست میں انٹری دے دی۔اداکارہ نور جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں.
انہوں نے آئی پی پی کی جانب سےخواتین کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
اداکارہ نور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں جہاں ان کے کاغذات کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔