Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: افغانستان: خوست کے ہوٹل میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > افغانستان: خوست کے ہوٹل میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک
دنیا

افغانستان: خوست کے ہوٹل میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک

Published August 14, 2023
Tags: Featured داعش کے عسکریت پسندوں کی بغاوت کا سامنا ہے
Share
SHARE

خوست (ویب ڈیسک): افغانستان کے صوبے خوست میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ میں صوبے کے میڈیا کے دفتر نے بتایا کہ افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے خوست کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 3 افراد ہلاک جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی، پاکستان کی سرحد کے قریب اس صوبے میں طویل عرصے سے عسکریت پسندوں اور ان کے دشمنوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

خوست کے میڈیا دفتر نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں پاکستان کے وزیرستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں، جو سرحد کے بالکل قریب ہے اور جہاں برسوں سے مختلف عسکریت پسند گروپ کام کر رہے ہیں۔

رائٹرز نے بتایا کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

افغانستان میں عبوری طالبان حکومت کو اسلامک اسٹیٹ (داعش )کے عسکریت پسندوں کی بغاوت کا سامنا ہے، جنہوں نے حالیہ مہینوں میں شہریوں، غیر ملکیوں اور طالبان کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے متعدد حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

اس دوران پاکستان میں کالعدم طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان اپنی سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں کے خلاف اقدامات نہیں کر رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان طالبان نے کہا ہے کہ ان کی توجہ افغانستان کو محفوظ بنانے پر ہے اور انہوں نے حالیہ مہینوں میں داعش کے خلاف کئی حملے کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا اور طالبان کے قبضے کے بعد سے بم دھماکوں اور دیگر تشدد میں ایک ہزار سے زیادہ افغان شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 9مارچ 2023 کو افغانستان کے صوبہ بلخ کے طالبان گورنر محمد داؤد مزمل اپنے دفتر میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

اسی طرح 6 دسمبر 2022 کو افغانستان کے صوبے بلخ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں پیٹرولیم کمپنی کے 7 ملازمین جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے جبکہ دسمبر 2022 کے اوائل میں افغانستان کے شہر ایبک میں قائم مدرسے میں دھماکا ہوا تھا جس میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے تھے۔

TAGGED:Featuredداعش کے عسکریت پسندوں کی بغاوت کا سامنا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یوم آزادی پر ISPR کے2 نغمے ’جان کی قیمت‘ اور’تو جان وطن‘ جاری
Next Article ذکا اشرف کا مین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ معاوضےکو دگنا کرنےکا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

کئی عورتیں مرد کا پیسہ اور شہرت دیکھ کر محبت کرتی ہیں : شہروز سبزواری

اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ کئی عورتیں مرد کا پیسہ اور شہرت دیکھ کر محبت کرتی ہیں۔ اداکار…

June 14, 2023
پاکستان

مہنگائی سے پاکستان انسانی حقوق کے بحران کا شکارہے: ایچ آر سی پی

کراچی (ویب ڈیسک): انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں غذائی بحران پرتشویش کا اظہار…

January 11, 2023
پاکستان

نوابشاہ : ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، 25 مسافر ہلاک،80 زخمی

نوابشاہ (ویب ڈیسک): کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر…

August 6, 2023
کاروبار

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

(ویب‌ڈیسک):‌اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے مزید قرض کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے…

June 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?