Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اے آئی ٹیکنالوجی سے دنیا میں 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہوسکتی ہیں، آئی ایم ایف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > اے آئی ٹیکنالوجی سے دنیا میں 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہوسکتی ہیں، آئی ایم ایف
سائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

اے آئی ٹیکنالوجی سے دنیا میں 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہوسکتی ہیں، آئی ایم ایف

Published January 17, 2024
Tags: Featured آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت ملازمتیں خطرے میں
Share
SHARE

نیو یارک (ٹیک ڈیسک): آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت سے لوگوں میں یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں۔اب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے اس خدشے کو درست قرار دیتے ہوئے پیشگوئی کی گئی ہے کہ 40 فیصد ملازمتیں اے آئی سے متاثر ہو سکتی ہیں۔آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی سے دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہوسکتی ہیں اور یہ ضروری ہے کہ حکومتوں کی جانب سے خطرے سے دوچار ورکرز کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

آئی ایم ایف کے ایک تجزیے میں بتایا گیا کہ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکا اور برطانیہ میں 60 فیصد ملازمتیں اے آئی ٹیکنالوجی کی زد میں آسکتی ہیں۔

مگر عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کچھ شعبوں میں انسانوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق کچھ شعبوں میں یہ ٹیکنالوجی انسانوں کے کاموں میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، جیسے سرجن، وکیل یا ججز کو اس سے فائدہ ہوگا۔

مگر ٹیلی مارکیٹنگ یا ایسے ہی دیگر شعبوں کے لیے انسانوں کی ضرورت اے آئی ٹیکنالوجی ختم کر دے گی۔

البتہ روزمرہ کے عام کام کرنے والے افراد کی ملازمتوں کو اس ٹیکنالوجی سے زیادہ خطرہ لاحق نہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ اے آئی سے ترقی یافتہ ممالک کے افراد کو زیادہ بڑا خطرہ لاحق ہے اور کچھ شعبوں کی ملازمتیں تو مکمل طور پر غائب ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر منظرناموں میں اے آئی سے عالمی معیشت میں عدم مساوات اور سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے خطرے سے دوچار ورکرز کے لیے مختلف پروگرامز شروع کیے جائیں تاکہ اے آئی ٹیکنالوجی کو زیادہ بہتر طریقے سے معاشرے کا حصہ بنایا جاسکے۔

اس سے قبل گزشتہ سال امریکی سرمایہ کار ادارے Goldman Sachs نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ اگر اے آئی ٹیکنالوجی نے ان صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جن کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تو لیبر مارکیٹ بہت بری طرح متاثر ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف امریکا میں ہی دوتہائی ملازمتیں اے آئی ٹیکنالوجی کی زد پر ہیں۔

رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا کہ امریکا میں 7 فیصد ملازمتوں میں انسانوں کی جگہ اے آئی سسٹم لے سکتے ہیں جبکہ 63 فیصد ملازمتوں میں اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں کے ساتھ کام کرے گی جبکہ 30 فیصد شعبوں پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

اسی طرح دنیا بھر میں اگلے 10 برسوں میں 7 فیصد سروسز اور اشیا کی تیاری میں اے آئی ٹیکنالوجی کا عمل دخل ہوگا۔

جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی اس وقت عوامی توجہ کا مرکز بنی جب اوپن اے آئی نامی کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرایا۔

نومبر 2022 میں متعارف کرائے گئے اس چیٹ بوٹ سے متعدد کام لیے جاسکتے ہیں اور مائیکرو سافٹ نے اس ٹیکنالوجی کو اپنے سرچ انجن بنگ کا حصہ بنایا۔

اس کے بعد سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں جیسے گوگل کی جانب سے بارڈ کے نام سے چیٹ بوٹ متعارف کرایا گیا۔

TAGGED:Featuredآرٹی فیشل انٹیلی جنسٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفتملازمتیں خطرے میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی گلستان جوہر:مین ہولز کی صفائی کے دوران 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق
Next Article فضائی حدود کی خلاف ورزی: ایران کے پاکستان پر ڈرون و میزائل حملے، خطے میں کشیدگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

’پی ٹی آئی حقیقی‘ بنانیوالے راؤ یاسر نے جماعت رجسٹر کرانے کی درخواست دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک):پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیارکرنے والے رکن اپنی پارٹی کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔پی ٹی آئی…

May 26, 2023
پاکستان

چند جرنیلوں اور ججز نے بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا: احسن اقبال

لاہور (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی…

August 11, 2024
پاکستان

‘ایم کیو ایم،ن لیگ کا معاہدہ شاید پنجاب کیلئے ہوگا، جہاں‌سرےسے بلدیاتی حکومتیں موجود ہی نہیں’

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام سے متعلق ایم کیو ایم…

March 3, 2024
پاکستاندنیا

مسقط میں مسجد پر فائرنگ، 50 پاکستانی زخمی،4 شہید،شناخت جاری

مسقط (ویب ڈیسک): عمان کے دارالحکومت مسقط میں پاکستانی سفارت خانے نے مسجد میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید…

July 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?