Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اکشے کی مسلسل 10 ویں فلم فلاپ، پروڈیوسرز کو 1000 کروڑ کا نقصان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > اکشے کی مسلسل 10 ویں فلم فلاپ، پروڈیوسرز کو 1000 کروڑ کا نقصان
انٹرٹینمنٹ

اکشے کی مسلسل 10 ویں فلم فلاپ، پروڈیوسرز کو 1000 کروڑ کا نقصان

Published July 24, 2024
Tags: Featured ایک کے بعد ایک فلم فلاپ بالی وڈ اسٹار اکشے کمار پرڈیوسرز کو ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی ایک کے بعد ایک فلم فلاپ ہونے پر پرڈیوسرز کو ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی آخری ہٹ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی ’سوریاونشی‘ تھی جس کے بعد سے اب تک ان کی مسلسل 10 فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوچکی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سرپھرا‘ بھی بری طرح فلاپ ہوگئی اور 80کروڑ کے بجٹ میں بننے والی فلم باکس آفس پر صرف 21 کروڑ ہی کما سکی۔

ان کی مسلسل فلاپ فلموں میں ’بچن پانڈے‘، ’سمراٹ پرتھوی راج‘، ’رکشا بندھن‘، ’کٹھ پتلی‘، ’رام سیتو‘، ’سیلفی‘، ’او مائی گاڈ 2‘، ’مشن رانی گنج‘ اور ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکشے کمار کی پے در پے فلاپ فلموں کے باعث 1000 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا ہے، فلم بڑے میاں چھوٹے میاں میں 250 کروڑ بھارتی روپے اور سمراٹ پرتھوی راج کے پروڈیوسرز کو 150 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

تاہم اب ایک کے بعد ایک فلاپ فلموں پر اکشے کمار بھی چپ نہ رہ سکے اور حالیہ انٹرویو میں اس پر کھل کر بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اکشے کمار کا کہنا تھاکہ ہر فلم کے پیچھے جنون اور محنت ہوتی ہے، کسی بھی فلم کو ناکام ہوتے دیکھنا دل توڑنے والا ہوتا ہے، یہ چیزیں ہمیں دکھ دیتی ہیں اور اثر انداز بھی ہوتی ہیں لیکن اس سے فلم کی قسمت نہیں بدلتی۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ کے بس میں یہ ہے کہ آپ مزید محنت کریں اور اگلی فلم میں خود کو جھونک دیں۔

خیال رہے کہ اکشے کمار کی 90 کی دہائی میں بھی مسلسل 16 فلمیں فلاپ ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے بھارت ہی چھوڑ دیا تھا اور کینیڈا کی شہریت لی تھی۔

TAGGED:Featuredایک کے بعد ایک فلم فلاپبالی وڈ اسٹار اکشے کمارپرڈیوسرز کو ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلوچستان: تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 اور گہرائی 35کلومیٹر
Next Article نیویارک ائیرپورٹ پر آتشزدگی، 9 افراد زخمی، پروازوں کا شیڈول متاثر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

20 دن میں پارٹی الیکشن کروائیں، ورنہ بلا ہاتھ سے چھوٹ جائے گا؛ الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھتے ہوئے پی…

November 23, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

اسرائیل نے گھرمیں گھس کر حملہ کرنے والا جدید خودکُش ڈرون تیار کرلیا

تل ابیب (ٹیک ڈیسک): اسرائیلی کمپنی نے گھرمیں گھس کر خودکش ڈرون تیار کئے ہیں جو کمپیوٹروژن اور مصنوعی ذہانت…

July 11, 2023
پاکستان

9 مئی سے متعلق فوج کےمؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہےنہ آئےگی،بلوچ راجی مچی دہشت گرد تنظیموں کی پراکسی ہے؛ ISPR

راولپنڈی (ویب ڈیسک): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےکہا ہےکہ 9 مئی سے متعلق فوج…

August 5, 2024
پاکستان

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دے…

March 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?