واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک): امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک ہوگئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ڈِمِٹ ٹاؤن کے قریب قائم ایک ساؤتھ فورک ڈیری میں پیش آیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں گائیں موجود تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بھی 18 ہزار گائیں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں تاہم انتظامیہ کا خیال ہےکہ فارم میں موجود مشینری کی وجہ سے میتھین گیس سے آتشزدگی کی کیفیت پیدا ہوئی جس سے دھماکا ہوا۔
انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کچھ گائیں زخمی بھی ہوئی ہیں اور کچھ کو بچا لیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔