Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکی الیکشن، پاکستانی نژاد امریکی سعود انور چوتھی بار سینیٹر منتخب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > امریکی الیکشن، پاکستانی نژاد امریکی سعود انور چوتھی بار سینیٹر منتخب
دنیا

امریکی الیکشن، پاکستانی نژاد امریکی سعود انور چوتھی بار سینیٹر منتخب

Published November 7, 2024
Tags: Featured ری پبلکن حریف کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):امریکن پاکستانی سعود انور ریاست کنیکٹی کٹ کی سینیٹ کا مسلسل چوتھی بار رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سعود انور ریاست کے حلقہ نمبر 3 کی نمائندگی کر رہے ہیں، ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکن پاکستانی نے 27 ہزار 359 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے ری پبلکن حریف میٹ سیرا کوسا صرف 15 ہزار 57 ووٹ لے پائے۔

سعود انور نے یکم مارچ 2019 کو یہ نشست پہلی بار جیتی تھی، اسی دور سے انہیں ہر الیکشن میں کامیابی ملتی رہی ہے، اس وقت ان کی بطور سینیٹر مدت اگلے سال 8 جنوری کو ختم ہونا ہے۔

سعود انور نے 2022 میں میٹ ہارپر کو شکست دی تھی، اس وقت سعود انور نے 18 ہزار 968 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے حریف کو 12 ہزار 189 ووٹ ملے تھے۔

سنہ 2020 میں سعود انور کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی تھی جب وہ 35 ہزار 263 ووٹ لے کر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے تھے۔

سعود انور نے کنیکٹی کٹ سینیٹ کا پہلا الیکشن 26 فروری 2019 کو لڑا تھا، اس اسپیشل الیکشن میں سعود انور کو 4 ہزار 437 ووٹ ملے تھے اور ان کی ری پبلکن حریف سارہ مسکا 3 ہزار 317 ووٹ لے پائی تھیں۔

سعود انور نے پبلک ہیلتھ کے شعبے میں ییل یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ مقامی اسپتال میں ڈپارٹنمنٹ آف انٹرنل میڈیسن کے چیئرمیں بھی رہ چکے ہیں۔

کوویڈ 19 کے دور میں جب دنیا بھر میں وینٹی لیٹرز کی بے انتہا مانگ تھی، سعود انور نے انتہائی آسان اور سستے طریقے سے وینٹی لیٹرز تیار کرکے مریضوں کی جانیں بچائی تھیں۔ اُس وقت سعود انور نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنا فرض انجام دینے کی کوشش کی ہے۔

سعود انور ایشین پیسیفک امریکن افیئرز کے کمشنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ساؤتھ ونڈسر کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ سعود انور ایف بی آئی کی ملٹی کلچرل ایڈوائزری کمیٹی کے کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں۔

سعود انور نے کنیکٹی کٹ ایوان کے حلقہ 14 سے سنہ 2016 میں الیکشن لڑا تھا مگر ری پبلکن حریف کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

TAGGED:Featuredری پبلکن حریف کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لکی مروت میں گیس تنصیبات اور بنوں میں گرلز پرائمری اسکول میں دھماکا
Next Article چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لندن: قادرمگسی کی نواز شریف سے ملاقات: صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دینا لازم ہے؛ مگسی

لندن (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی لندن میں نواز لیگ کے سربراہ میاں…

October 10, 2023
پاکستان

مخصوص نشستوں‌کی دوڑ:ن لیگ کو 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 ملیں گی، پی ٹی آئی سمیت باقی جماعتیں باہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تیرہ سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوگئیں، ن لیگ کو…

February 21, 2024
پاکستان

سکرنڈ واقعہ: تین شہید نوجوانوں کے والد بھی انتقال کر گئے، اس کی بیٹی بھی سیریس، دھرنا جاری

سکرنڈ (ویب ڈیسک): تین شہید نوجوانوں کے والد بھی انتقال کر گئےجبکہ اس کی بیٹی سیریس ہے جس نے اپنے…

September 29, 2023
کھیل

دوست،ارباب پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگیں؛ نجم سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دوستوں اور ارباب اختیار…

January 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?